دارالعلوم کے چار طلبا پر ٹرین میں حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-01

دارالعلوم کے چار طلبا پر ٹرین میں حملہ

دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے 4 طلبا کے ساتھ آج کھٹولی ٹاؤن کے قریب ایک ٹرین میں مارپیٹ کی گئی جس سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہو گئی اور مقامی عوام نے دہلی دہرہ دون قومی شاہراہ بلاک کر ڈالی۔ پولیس نے بتایا کہ پٹنہ سے تعلق رکھنے والے قیصر ، دہلی کے سیف اللہ ، دیوریا کے سجاد اور آسام کے بدرالدین ، دیوبند سے قومی دارالحکومت جا رہے تھے ، جب منصور پور اور کھٹولی ریلوے اسٹیشن کے درمیان انبالہ-دہلی پاسنجر ٹرین میں بعض افراد نے ان کی پٹائی کی۔ ریلوے پولیس نے 3 ملزمین کو گرفتار کیا اور انہیں کھٹولی ریلوے اسٹیشن پر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی طلبا کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران سینکڑوں مقامی افراد کھٹولی ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوئے اور ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے کھٹولی پولیس اسٹیشن تک ملزمین کا تعاقب کیا اور وہاں بھی احتجاج کیا۔

4 Darul Uloom students beaten up in train, triggers tension

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں