طالبان کا پروپگنڈہ جنگ کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-23

طالبان کا پروپگنڈہ جنگ کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال

Taliban using internet in propaganda war
طالبان، افغانستان میں دوبارہ برسر اقتدار ہونے کی کوششوں کے دوران انٹرنیٹ کااستعمال زیادہ سے زیادہ کررہے ہیں۔ تنظیم کاتختہ افواج نے 2001ء میں پلٹ دیاتھا۔ اپنے6سالہ عہد حکمرانی میں طالبان نے انٹرنیٹ، ٹی وی، ویڈیوپلیر، سینما، فوٹو گرافی اور تمام تفریحی سرگرمیوں پرپابندیاں عائد کردی تھیں۔ ژنہوانے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ تاہم صورتحال اب یہ ہے کہ اپنی سرگرمیوں کی تشہیر کیلئے طالبان شدت کے ساتھ انٹرنٹ کوبروئے کار لارہے ہیں۔ طالبان نے اپنی فوجی اور سیاسی سرگرمیوں کی اشاعت کیلئے کئی ویب سائٹس قائم کررکھے ہیں۔ طالبان ایک بار پھر اسلامی امارات افغانستان کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں۔سابق میں طالبان نے فلم بندی اور فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی رکھی تھی تاہم سیکوریٹی فورسیز کے خلاف کار بم دھماکوں اور بارودی سرنگ دھماکوں کے ویڈیو تیار کئے جارہے ہیں اور ویب سائٹس پر ان کی بلاتکلیف نمائش ہورہی ہے۔ انگریزی، عربی،د ری پشتو اور اردو زبانوں میں قائم ویب سائٹس، قصہ کہانیوں، داستانوں اور مضامین کے علاوہ طالبان سرگرمیوں سے متعلق کلپس اور فوٹوز سے بھری ہیں۔ طالبان نے اپنے دورحکومت میں افغانستان میں کسی بھی ذی روح کی تصویر کھینچنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی اور اب یہ عالم ہے ان کے جانبازوں کی تصویروں سے ویب سائٹس بھری ہیں ژنہوانے یہ بھی بتایا کہ عوامی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کیلئے طالبان نے مینول جہاد سے موسوم ایک اسٹوڈیو بھی قائم کر رکھا ہے جو ان کی سرگرمیوں اور خودکش حملہ کی فلم بندی کرکے انہیں ویب سائٹس پر پیش کرتاہے۔

Taliban using internet in propaganda war

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں