ہند و پاک کے درمیان امن کیلئے چین کی خواہش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-23

ہند و پاک کے درمیان امن کیلئے چین کی خواہش

indo-pak-peace-china
چین کے ایک لیڈر نے مہابھارت اور رابندرناتھ ٹیگور کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ کم کرنے سے جنوبی ایشیاء میں امن اور خوشحالی کوفروغ دیاجاسکتاہے۔ برصغیر کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے میں چین کے مفادات کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر لی یو�آن چونے کہاکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کو بھی اپنی سرحدی تنازعات کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ میں کمی افغانستان کی تنظیم جدید سے اس علاقہ امن وخوشحالی میں اضافہ ہواہے۔ لی نے چین، جنوبی ایشیاء امن و ترقیاتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیاء کے ممالک کو اپنے تمام تنازعات مشاورت اور پرامن طریقہ سے حل کرنے پر غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مثال کے طورپر ہندوستان اور پاکستان پرامن بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، بنگلہ دیش اور ہندوستان نے اپنا سرحدی مسئلہ حل کرلیاہے۔ لی نے کہاکہ چین اپنے پڑوسیوں کے ساتھ سرحدی اور بحری تنازعات کو بھی پرامن طریقہ سے حل کرنے کاخواہش مند ہے۔ انہوننے بتایاکہ چین کے12پڑوسی ہیں اور اس نے اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر رکھاہے۔ لی نے کہاکہ مہابھارت ہمیں بتاتاہے کہ کس طرح قدیم ہندوستانیوں نے امن کیلئے جنگوں کو ٹال دیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں رابندرناتھ ٹیگور جیسے عظیم ہندوستانی شاعر کی تعلیمات سے بھی سیکھنا چاہئے۔

Prospects of peace as India-Pak tensions have eased: China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں