نواز شریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-23

نواز شریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے۔ توقع ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس سے وقف فارغ کرتے ہوئے نواز شریف اپنے ہندوستانی ہم منصف منموہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ سے خطاب کے دوران نواز شریف انسداد دہشت گردی پالیسی کے علاوہ خطہ میں قیام امن سے متعلق اپنے اقدامات کی وضاحت کریں گے۔ تجزیہ نگاروں نے تاہم یہ خیال ظاہر کیا کہ آج پشاور میں تاریخی چرچ پر خودکش حملہ طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کے ساتھ امن بات چیت کرنے شریف کے پلان کو زبردست دھکہ پہنے گا۔ آج کے حملہ میں60افراد ہلاک ہوگئے جن میں بیشتر عیسائی ہیں۔ نواز شریف 29ستمبر کومنموہن سنگھ سے ملاقات کریں گے تاہم صدر بارک اوباما کے ساتھ باہمی اجلاس کی کوئی توقع نہیں ۔ امریکہ میں6روزہ قیام کے دوران نواز شریف متعدد عالمی قائدین کے ساتھ باہمی ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے روانگی سے قبل راولپنڈی میں چک لالہ ہوائی اڈہ پر بات چیت میں انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ عالمی قائدین کے ساتھ ملاقات کے دوران وہ تجارتی ومعاشی تعلقات میں فروغ پر زور دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور خطہ میں امن کا خواہاں ہے ۔ ان ممالک میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ چکلالہ ایربیس پروزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیراعظم کے پولیٹیکل سکریٹری آصف کرمانی کے علاوہ دیگر سینئر عہدیداروں نے انہیں وداع کیا۔ وزیرفائنانس اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی بھی نواز شریف کے ساتھ نیویارک کا دورہ کررہے ہیں۔

PM Nawaz leaves for New York to attend UN General Assembly's session

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں