راجیو گاندھی سپت سوپر تھرمل پاور اسٹیشن قوم کے نام معنون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-20

راجیو گاندھی سپت سوپر تھرمل پاور اسٹیشن قوم کے نام معنون

وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج چھتیس گڑھ میں این ٹی پی سی کے2980میگا واٹ( پیداواری صلاحیت کے حامل) راجیو گاندھی سپت سوپر تھرمل پاور اسٹیشن کو قوم کے نام معنون کیا۔انہوں نے اس ریاست کے ضلع رائے گڑھ کے موضع لارا میں این ٹی پی سی۔ لاراسوپرتھرمل پراجیکٹ کے1600میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل پہلے مرحلہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس تقریب میں گورنر چھتیس گڑھ شیکھر دت، ریاستی چیف منسٹر رمن سنگھ، مرکزی وزیربرقی جیوتیر آدتیہ سندھیا اور صدرنشین این ٹی پی سی اروپ رائے چودھری ونیز دیگر اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔ سپت پلانٹ کے ذریعہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، گجرات، گوا، جموں وکشمیر، دمن ودیواور دادرو نگر حویلی کو برقی سربراہ کی جاتی ہے۔ پہلے مرحلہ میں لارا پراجیکٹ کے2یونٹس ہوں گے اور ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت800میگاواٹ ہوگی۔ اس پراجیکٹ پر مصارف کا تخمینہ 11,741 کروڑ روپیئے ہے۔ آگے چل کر اس پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت4000میگاواٹ ہوجائے گی۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہاکہ ملک کی تیزر فتارترقی کے لئے مناسب قیمتوں پر برقی کی سپلائی کو یقینی بنانا ضروری ہے اور کوئی بھی شعبہ برقی کے بغیر مضبوط نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نے این ٹی پی سی کے مجوزہ 4ہزار میگاواٹ کے سوپر تھرمل پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جو ضلع رائے گڑھ کے موضع لارا میں قائم کیاجانے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ یوپی اے حکومت نے ملک میں برقی کی پیداوار کی گنجائش میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ13ویں پنچ سالہ منصوبہ سے ملک میں صرف انتہائی عصری ٹکنالوجی پر مبنی برقی پلانٹس قائم کئے جائیں گے۔ 12ویں منصوبہ کی مدت2017میں ختم ہورہی ہے۔ برقی کی پیداوار میں اضافہ کے علاوہ تقسیم اور ٹرانسمیشن کو مستحکم بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم زیادہ سے زیادہ برقی پلانٹس میں انتہائی عصری ٹکنالوجی استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں جس مقصد برقی پیداوار کے مصارف کوگھٹانا ہی نہیں بلکہ ماحولیات پر پڑنے والے مضر اثرات کو کم از کم کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تیزرفتاری معاشی ترقی کیلئے برقی کی قابل برداشت قیمت پر دستیابی ضروری ہے۔ برقی کی فراہمی کے بغیر کوئی شعبہ موثر طورپر کام نہیں کرسکتا، چاہئے وہ زراعت ہویا سرویس کا شعبہ۔

Chhattisgarh's new Sipat thermal plant rechristened as Rajiv Gandhi power station

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں