سیکولرزم اور ہمہ جہت ترقی لازم و ملزوم - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-23

سیکولرزم اور ہمہ جہت ترقی لازم و ملزوم - سونیا گاندھی

Secularism-and-all-round-development-go-together
سونیاگاندھی نے جو حالیہ فرقہ وارانہ تشدد سے متاثر ہوئی ہیں، آج بتایا کہ ملک کی سیکولر خصوصیات کی مطابقت میں تمام شہریوں کو ترقی کی راہ پر شانہ بہ شانہ آگے بڑھنا چاہئے، جب کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ حکومت امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھے ۔ا نہوں نے بتایاکہ جب آپ کی حکومت امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو یقینی بنائے تو اس صورت میں ہر سمت میں ترقی ہوگی اور صرف تب ہی خوش حالی میسر آسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ معاشرہ کے ہر طبقہ کو شانہ بہ شانہ آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ ہندوستان کی سیکولر ثقافت اور حکمرانی کی بنیاد یہی ہے۔ سونیاگاندھی نے یہاں37,230کروڑ روپیئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے ریفائنری اور پٹرول کیمیکل کامپلکس کی سنگ بنیاد تقریب میں یہ بات بتائی۔ اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے پس منظر میں سونیاگاندھی نے یہ بیان جاری کیاہے۔فرقہ وارانہ تشدد میں 47افراد ہلاک اور دیگر ہزاروں بے گھر ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں اپوزیشن بی جے پی نے اپنے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے ساتھ سونیاگاندھی کی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیاکہ کانگریس ترقی کے حقیقی مسئلہ کی پردہ پوشی کیلئے سیکولرازم کا برقعہ پہن رہی ہے۔ یو پی اے کی صدرنشین نے بتایاکہ منموہن سنگھ کی زیر قیادت غریبوں ، قبائلیوں اور خواتی کو بااختیار بناتے ہوئے ہمہ جہت و ترقی کے عہد کی پابندہے۔انہوں نے اشوک گہلوٹ حکومت کی سرکردہ اسکیموں بشمول سرکاری ہاسپٹل میں ادویات کی مفت تقسیم اور تشخیص کی سہولتوں کا خیر مقدم کرتے ہؤے بتایاکہ ریفائنری اور پٹروکیمیکل کامپلکس سے راجستھان کی آمدنی میں بھاری اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح سے ہونے والی آمدنی کو عوامی سرگرمیوں اور غریبوں کی ترقی کیلئے استعمال کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں سالوں میں بارمیر کا علاقہ اس اقدام سے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گااورایک اہم تبدیلی ہوگی، جس کیلئے ہم وقف ہوچکے ہیں اور جس کے پابند عہد بھی ہیں۔ راجستھان ملک کی پہلی ریاست ہوگی جہاں بارمیر میں اس کی تیل کی ریفائنری کیلئے خود اس کے خام تیل کی کھوج کی جارہی ہے، جس سے2500افراد کوروزگار حاصل ہوگا۔انہوں نے اسے ریاست کی نئی صنعتوں کیلئے ایک اہم اقدام سے تعبیر کیا۔یوپی اے کی کارکردگی پر سونیا گاندھی نے بتایاکہ مرکزی حکومت نے غریبوں اور پسماندہ افراد کے بشمول ہر شخص کیلئے ایک انقلاب برپا کیا ہے ۔

Secularism and all-round development go together: Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں