قطر ایرویز کی پروازوں میں ہندوستانی غذاؤں کی سربراہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-29

قطر ایرویز کی پروازوں میں ہندوستانی غذاؤں کی سربراہی

قطر ایرویز نے اپنی پروازوں میں، غیر ہندوستانی روٹس پر مسافرین کی، لذیذ ہندوستانی غذاؤں سے تواضع شروع کردی ہے۔ برصغیر کی متنوع اور لذت بخش غذاؤں کی بدولت یہ قدم اٹھایا گیاہے۔ قطر ایرویزکے عہدیداروں نے بتایاکہ"قطر ائیر لائنز کے مشہور شیف(ماہر پکوان) ونیت بھاٹیہ اور ان کے ساتھ انوج سودھ نے اس امر کویقینی بنایا ہے کہ بیشتر بین الاقوامی پروازوں میں مسافرین کی تواضع بہتیرن ہندوستانی، ویجیٹرین اور نان ویجیٹرین غذاؤں سے کی جائے۔" (بھاٹیہ، وہ پہلے ہندوستانی شیف ہیں جنہیں مائیکلن اسٹار ایوارڈ حاصل ہوا ہے) قطر ایرویز کے عہدیداروں نے واشنگٹن ڈلاس انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ٹارمک پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔قطر ایرویز کے بوئنگ 777-300ER میں دورانِ پرواز فائیو اسٹار غذاؤں کی سربراہی اور آرام دہ سفر کا جشن منانے کیلئے منعقدہ تقریب کے موقع پرپریس کانفرنس طلب کی گئی تھی۔ اس موقع پر ائیر لائنز کی غذاؤں کا عالمی مینوپیش کیاگیا۔ اس مینو پر ایوارڈ حاصل ہواہے۔ مذکورہ ائیر لائنز کو"دنیا کا بہترین بزنس کلاس" ایوارڈ ملنے پر کل شام متعدد جشن منعقد کئے گئے۔

Indian cuisine served on Qatar Airways flights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں