آئی ایس آئی کی کارکردگی کی تفصیل پیش کرنے عدالت کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-28

آئی ایس آئی کی کارکردگی کی تفصیل پیش کرنے عدالت کی ہدایت

پاکستان کی آئی ایس آئی کو اس کی خفیہ سرگرمیوں کے سلسلہ میں ایک عدالتی فیصلہ سے دھچکا پہنچا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی ایس آئی کو ہدایت دی کہ وہ اس ضابطہ کی تفصیل پیش کرے جس کے ذریعہ آئی ایس آئی اپنا کام کرتی ہے اور ملازمین کو بھرتی کرتی ہے۔ آئی ایس آئی کے 34سیول ملازمین نے انسپکٹر نے اس سال درخواست پیش کی اور ایجنسی میں ترقی اور تبادلوں کے سلسلہ میں سست روی کی شکایت کی گئی ہے۔ ہائی کورت نے جمعرات کے دن آئی ایس آئی کو ہدایت دی کہ وہ اس طریقہ کار اور ضابطہ کا انکشاف کرکے جس کے تحت آئی ایس آئی میں کام انجام دیاجاتاہے اور بھرتیاں کی جاتی ہیں۔ عدالت نے آئی ایس آئی کے وکیل کو یہ ہدایت دی۔ آئی ایس آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ آئی ایس آئی کا ڈھانچہ اور کارکردگی ایک راز کا معاملہ ہے۔ اسی لئے اس کی معلومات کاافشاء انہیں کیاجاسکتا۔ تاہم آئی ایس آئی نے کہاکہ محض راز داری کی بناء پر درخواست گذاروں کی شکایات کو نظر انداز نہیں کیاجائے گا۔ درخواست گذاروں کے وکیل نے کہاکہ درخواست گذاروں کی شکایات بنیادی حقوق سے تعلق رکھتی ہیں۔ اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کا سی نے آئی ایس آئی کے وکیل کو تفصیلات پیش کرنے ایک ہفتہ کا وقت دیا۔

Pakistani court asks for details of ISI's service structure

2 تبصرے:

  1. دھچکا پہنچا
    دھکا درست لفظ نہیں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. غلطی کی نشاندہی کا شکریہ جناب۔ کمپوزنگ کی غلطی تھی غالباٍ جسکی تصحیح کر دی گئی ہے۔

      حذف کریں