آواران بلوچستان مابعد زلزلہ جھٹکہ سے دہل گیا - 515 اموات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-28

آواران بلوچستان مابعد زلزلہ جھٹکہ سے دہل گیا - 515 اموات

پاکستان کا جنوب مغربی علاقہ آج پھر مابعد زلزلہ شدید جھٹکے سے دہل گیا جس کی شدت ریختر اسکیل پر5ڈگری مندرج ہوئی۔ آواران ضلع کے باشندوں میں اس کے ساتھ ہی دہشت پھیل گئی جہاں منگل کے زلزلہ سے300افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اموات کی تعداد اب515ہوگئی ہے۔ بلوجستان کے چیف سکریٹری بابر یعقوب نے تازہ ترین اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ اموات کی تعداداب515ہوگئی ہے۔ بابریعقوب متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔ آواران میں ہزاروں بے گھر افراد کے ساتھ تعاون کیلئے بچاؤ اور راحت کاری سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاکستانی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مابعد زلزلہ جھٹکے کامبدا اور مرامیں زیر زمیں10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ منگل کے زلزلہ مں600سے زائد زخمی ہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔2000کلومیٹر پر پھیلے آواران کی آبادی 2لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔

Balochistan district Awaran quake toll reaches 515, big aftershock jolts region

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں