انسداد فرقہ وارانہ فساد بل منظور کروانے وزیراعظم کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-17

انسداد فرقہ وارانہ فساد بل منظور کروانے وزیراعظم کا تیقن

Communal Violence Bill
وزیراعظم منموہن سنگھ کے فسادزدہ علاقہ کے دورہ کے بعد مسلم قائدین کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کا تیقن دیا کہ انسدادِ فرقہ وارانہ فساد بل کو منظور کرانے کی حکومت پوری پوری کوشش کرے گی۔ جمیعۃ علماء ہند کے لیڈر مولانامحمود مدنی کی قیادت میں15رکنی مسلم قائدین کے وفد نے وزیراعظم سے مظفر نگر کے فساد کے پس منظرمیں30منٹ تک بات چیت کی۔ اس موقع پر مسلم رہنماؤں نے اس بات پر تشویش کااظہار کیاکہ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں، ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ خطرناک رجحان ہے۔ ان حالات میں حالات پر قابو پانے کیلئے حکومت کو انسدادِ فرقہ وارانہ فساد بل منظور کروانا چاہئے، جو طویل عرصہ سے زیر التواء ہے۔ دفتر وزارتِ عظمیٰ کے مطابق منموہن سنگھ نے مسلم وفد سے کہاکہ انہوں نے23ستمبر کو قومی یکجہتی کونسل کا ایک اجلاس منعقد کیاہے۔ اس اجلاس میں فرقہ وارانہ تشدد کے مسائل پر غورو خوض کیاجائے گا۔ حکومت تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدام کرے گی۔ اس وفد میں سماج وادی پارٹی کے رکن کمال فاروقی بھی موجود تھے۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہاکہ اگر آج فرقہ وارانہ فساد کو روکنے کا قانون بنایاجاتاتو مظفر نگر جیسے واقعات کوروکا جاسکتاتھا۔ اس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کئی لوگوں نیمجوزہ بل پراعتراضات کئے تھے۔ مسلم ارکانِ وفد نے واضح کیاکہ انسدادِ فرقہ وارانہ فساد بل صرف مسلمانوں کیلئے ہی مفید نہیں ہے، بلکہ فساد میں جو بھی لوگ متاثر ہوتے ہیں ان کے حق میں یہ قانون بہترہے۔ فساد کے متاثرین میں اگر اکثریت مسلمانوں کی ہوتی ہے تو انہیں معاوضہ ملنا چاہئے اگر متاثرین دوسرے لوگ ہوتے ہیں تو ان کے ساتھ بھی انصاف کیاجاناچاہئے۔

PM Manmohan Singh promises to push Communal Violence Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں