معاہدہ پر عمل نہیں ہوا تو سنگین نتائج نکلیں گے - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-15

معاہدہ پر عمل نہیں ہوا تو سنگین نتائج نکلیں گے - اوباما

امریکہ کے صدر بارک اوباما نے آج شام کے کیمیکل ہتھیار بین الاقوامی کنٹرول میں دینے سے متعلق معاملت کا خیر مقدم کیا ہے لیکن خبردار کیا ہے کہ بشارالاسد حکومت اس معاہدہ پر عمل نہیں کرے گی تو اس کے سنگین نتیجے نکلیں گے ۔ امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری اور ان ے روسی ہم منصب سرجی لاروف کے درمیان شام کے کیمیکل ہتھیاروں کے ذخائر کے بارے میں یہ معاہدہ ہوا ۔ اوباما نے کہا کہ ہم نے اچھی پیشرفت کی ہے لیکن کافی کا م کیا جانا باقی ہے ۔ امریکہ ، روس ، برطانیہ ، فرانس ، اقوام متحدہ اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے ، یہ عمل قابل اعتبار ہے اور بشار الاسد حکومت آج طئے پائے جانے والے فریم ورک کے مطابق عمل نہیں کرے گی تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سفارتکاری ناکام ہوتی ہے تو امریکہ حملہ کے لیے تیار ہے ۔

Obama Warns of 'Consequences' Over Failure to Comply with Chemical Weapons Plan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں