اوباما کا آئندہ ہفتہ جنرل اسمبلی سے خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-22

اوباما کا آئندہ ہفتہ جنرل اسمبلی سے خطاب

امریکی صدر بارک اوباما آئندہ ہفتہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر فلسطینی نائیجریائی اورلبنانی قائدین سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤز ذرائع نے کل یہ بات بتاتے ہوئے اس بات کا اظہار کیاکہ بارک اوباما کا اسمبلی سے خطاب کے دوران مشرقی وسطیٰ پرتوجہ مرکوز کی جائیں گی۔ متعدد عالمی قائدین سے ملاقات کے علاوہ اوباما بین القوامی برادری سے اپیل کریں گے کہ وہ کیمیائی اسلحہ سے استعمال کے خلاف طاقتور موقف اختیارکریں۔ علاوہ ازیں وہ سلامتی کونسل سے شامی کیمیائی اسلحہ پر قرار داد کی منظوری کی بھی اپیل کریں گے۔ وائٹ ہاؤز کے قومی صیانت کے نائب صلاح کار برائے حکمت عملی مواصلات بین روڈس نے بتایاکہ اوباما منگل کو فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالیہ احیاء کردہ امن مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ صدر نائیجریا کے صدر گڈلک جوناتن سے پیر کو اور صدر لبنان مائیکل سلیمان سے علیحدہ منگل کو ملاقات کریں گے تاکہ بڑی تعداد میں شامی پناہ گزینوں کی لبنان کوروانگی کو تبادلہ خیال کیاجاسکے۔ روڈس نے اوباما کے اقوام متحدہ کے دورہ کے جائزہ میں یہ بات بتائی۔ صدر امریکہ جنرل اسمبلی میں اپنا خطاب کو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ پر موکز کریں گے اور امریکہ طریقہ کار و پالیسی کی وضاحت کریں گے۔ وائب ہاؤز کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ وائٹ ہاؤز نے بتایاکہ اوباما مشرق وسطیٰ امن کاروائی اور ایران کے نیوکلیر مسئلہ پر بھی بات چیت کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ وہ سفارتکاری کے ذریعہ نیوکلیرمسئلہ کی پرامن یکسوئی پر زور دیں گے۔روڈس نے بتایاکہ انتظامیہ کا تاثر ہے کہ ڈرامائی طورپر ایرانی نیوکلیرمسئلہ کی یکسوئی کا موقع فراہم ہواہے تاہم انہوں نے خبردار کیاکہ صدر ایران حسن روحانی کی جانب سے رضامندی کا اظہار ناکافی ہے ۔ قبل ازیں دن میں وائٹ ہاؤز کے نائب ترجمان جوش ارنایش نے بتایاکہ امریکی عہدیداروں کی ایرانیوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوں گی اور ہم باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

Obama to address UN General Assembly next week

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں