ہندوستانی ایرلائنز کے لیے سمندر پار پروازوں کے قواعد کی برخاستگی کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-26

ہندوستانی ایرلائنز کے لیے سمندر پار پروازوں کے قواعد کی برخاستگی کا امکان

Centre-may-ease-airlines-flying-rules
مرکزی حکومت، امکان ہے کہ بہت جلد ان قواعدکو برخواست کردے گی جن کے تحت ہندوستان کی ایسی ائیرلائنز کو جن کے پاس20طیاروں کا بیڑہ ہے،صرف اسی صورت میں بیرون ملک پروازوں کیا جازت دی جاتی ہے جبکہ اس کے طیاروں نے اندرون ملک5سال پروازیں کی ہوں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایسے اصولوں کو اب جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ وزارتِ شہری ہوابازی نے چند ہفتہ قبل مرکزی کابینہ کو ایک مکتوب پیش کردیاہے اور ممکن ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس معاملہ پر غور کیا جائے۔ ایک عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی درخواست پر کہاہے کہ "موجودہ حالات میں ایسے قاعدہ کو برقرار رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔" یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ بحالت موجودہ صرف ایسی ہی ائیر لائنز کو سمندر پار پروازوں کی اجازت دی جاتی ہے جنہوں نے کم از کم 5 سال کیلئے اندرون ملک پروازیں جاری رکھی ہوں اور جن کے پاس کم از کم 20طیارے ہوں اور ان کا اداشدہ سرمایہ 100کروڑ روپیہ ہو۔ اس قاعدہ کی منظوری مرکزی کابینہ نے دسمبر2004میں دی تھی۔ چونکہ کابینہ نے مسئلہ پر اس وقت ایک لیا تھا، اب اس قاعدہ میں کوئی تبدیلی کیلئے کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔ یہ قدم بعض موجودہ ائیرلائنز جیسے گوایر اور شروع ہونے والی ائیر لائنز ائیر ایشیاء انڈیا کی جانب سے مطالبات کے بعد اٹھایاگیاہے۔

Centre may ease flying rules for airlines on international routes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں