اقدار پر مبنی تعلیم دور حاضر کا اولین تقاضہ - ایم۔وی۔ایس کالج توسیعی لکچر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-14

اقدار پر مبنی تعلیم دور حاضر کا اولین تقاضہ - ایم۔وی۔ایس کالج توسیعی لکچر

MVS-college-mahboobnagar-extension-lecture
اقدار پر مبنی تعلیم دور حاضر کا اولین تقاضہ
mvs کالج محبوب نگر میں توسیعی لکچر سے مسٹر این ۔ سریش کا خطاب

اخلاقی اقدار پر مبنی تعلیم کو عام کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے اور دور حاضر میں اس کا لزوم ضروری ہے ملک کی ترقی اور سماج کی اصلاح کے لئے اقدار پر مبنی تعلیم دی جانی چاہیے ان خیالات کا اظہار مسٹراین۔سریش کوآرڈنیٹر NAACنے ایم وی ایس کالج محبوب نگر میں منعقدہ توسیعی لکچر و نئے اساتذہ کے استقبالیہ پروگرام سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں مثبت سونچ پیدا کریں بھلائیوں کو فروغ دیں اور برائیوں سے اجتناب کریں ۔طلبہ سماج کی فلاح کیلئے اقدامات کریں بنیادی طور پر اخلاقیات کا ہونا ضروری ہے فرد کی تبدیلی مثبت سونچ سے شروع ہوتی ہے ماں با پ کی قدرکریں اپنے خاندان سے تعلق کو مضبوط کریں ۔مذاہب کے ذریعہ دراصل ہم اپنے خدا کو حاصل کرسکتے ہیں زندگی کو آگے بڑھانے کیلئے اخلاقی قدریں ضروری ہے دور حاضر میں خواتین کا تحفظ ضروری ہے۔ہر شعبہ جات میں رشوت کا بازار گرم ہے اس کے تدراک کیلئے ہمیں اپنی اپنی اصلاح کے ساتھ ہی سماج کی اصلاح ضروری ہے ۔ اوراس طرح کی سوچ اقداری تعلیم کے ذریعے ہی آسکتی ہے جسے کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن کی جانب سے اس سال سے ڈگری کی سطح پر لازمی کورس کے طور پر متعارف کیا گیا ہے۔ اور کالجوں میں اس کی تعلیم شروع ہوچکی ہے۔ قبل ازیں محمد غوث صاحب صدرشعبہ سیاسیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء کی خصوصی صلاحیتوں کے فروغ کیلئے مسلسل جدوجہد جاری ہے اس سلسلہ میں حالیہ دنوں طلباء کو مولانا آزاد ینشنل اردویونیورسٹی حیدرآباد فیلڈ ٹرپ پر لے جاکر مختلف شعبہ جات سے متعلق معلومات فراہم کی گئی پروفیسرعبدالقیوم صدر شعبہ نظم ونسق عامہ مولانا آزاد ینشنل اردویونیورسٹی حیدرآبادکا توسیعی لیکچر بھی منعقد کیا گیا تھا ساتھ ہی محترمہ عارفہ جبین لیکچرار تاریخ کی نگرانی میں قلعہ گولکنڈہ دورہ کروایا گیا تاکہ طلباء ان سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں اور اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔توسیعی لیکچر کے ساتھ ہی ایم وی ایس کا لج محبوب نگر میں بہ حیثیت کنٹرکٹ لیکچرار کالج میں خدمات کا آغاز کرنے ولے محترمہ آفرین بیگم لیکچرر اکنامکس و محمد عبدالعزیز لیکچرر پبلک ایڈمنسٹریشن اردو میڈیم کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پروائس پرنسپل محمد وزیر صاحب ،محترمہ گیتا نائیک صدر شعبہ نظم ونسق عامہ سری پتی نائیڈو لیکچرار سیاسیات،جے مسٹروینکٹیشورلونے بطور مہمان کے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طلباء کی جانب سے محسنہ بیگم،زیبہ،معراج ،اظہر،سہیل،رحمن،مزمل نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے اور انتظانات میں حصہ لیا پروگرام کی نظامت محمد مصطفی نے انجام دی پروگرام کا اختتام زریں کہکشان کے شکریہ پر ہوا۔

MVS Govt degree college mahboobnagar extension lecture

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں