چندرا بابو نائیڈو کے اثاثوں میں صرف 11 لاکھ روپے کا اضافہ
صدر تلگودیشم پارٹی این چندرابابونائیڈو نے آج اپنے اور اپنے افراد خاندان کے اثاثوں کا اعلان کرتے ہوئے دوسرے سیاستدانوں سے بھی کہاہے کہ وہ تقلید کریں اور عوامی زندگی میں شفافیت کے ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار کو یقینی بنائیں۔ چندرابابونے یہاں ایک پریس کانفرنس میں اپنے اثاثوں کا اعلان کیا جس کے مطابق ان کے جملہ اثاثوں کی مالیت 42.06لاکھ روپیئے ہے، سال گذشتہ یہ رقم 31.97لاکھ روپیئے تھی۔ ان کی اہلیہ بھونیشوری کے نقداثاثے 33.05کروڑ روپیئے کے ہیں گذشتہ سال یہ رقم 2452.83لاکھ روپیئے تھی۔ تلگودیشم سربراہ کے فرزند لوکیش کے نقد اثاثے 4.92 کروڑ روپیئے اور ان کی اہلیہ برہمنی کے جملہ اثاثے 3.30کروڑ روپیوں کے ہیں۔ اسمبلی میں قائد اپوزیشن چندرا بابونائیڈو نے کہاکہ سابق میں وہ بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات کا اعلان کرچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ ان کے سیاسی حریف یہ جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں کہ وہ سنگاپور میں اثاثے رکھتے ہیں لیکن ان حریفوں نے اس الزام کو ہنوز ثابت نہیں کیا۔ تلگودیشم سربراہ نے کہاکہ سنگاپور میں ان کے کوئی اثاثے نہیں ہیں، اگر کوئی ثابت کرتاہے تو وہ یہ اثاثہ اسے دے دیں گے۔ سابق چیف منسٹر نے دوسری جماعتوں کے قائدین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی دولت کا انکشاف کرتے ہوئے عوامی زندگی میں اقدار کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔
Chandrababu Naidu declares Rs 42 crore family assets

گفتگو میں شامل ہوں