ایران سے تیل کی درآمد پر ہندوستان روپیوں میں ادائیگی کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-14

ایران سے تیل کی درآمد پر ہندوستان روپیوں میں ادائیگی کا خواہاں

India-pay-Iran-oil-bill-in-rupees
ہندوستان ، ایران سے خریدے جانے والے کروڈ آئیل کی قیمت ، کلیتاً روپیوں میں ادا کرنے کے سسٹم کو دابورہ شروع کرنے سے دلچسپی رکھتا ہے تاکہ مقامی کرنسی (روپے) کو استحکام دینے میں مدد ملے اور ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو ۔ اس مسئلہ پر آج وزیر اعظم کے پرنسپال سکریٹری پلوک چٹرجی کی طلب کردی اجلاس میں غور ہوا ۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ ڈالر میں ادائیگییوں کو کم کرنے ، ایران سے کروڈ آئیل کی درآمدات اضافہ کرنے پر غور کیا گیا ۔ ایران نے گزشتہ جولائی میں ہندوستان کو فروخت کئے جانے والے اپنے تیل کے لیے ادائیگیاں ، کلیتاً روپیوں میں حاصل کرنے سے اتفاق کرلیا ۔ اس سے قبل امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی تحدیدات کے سبب ادائیگیوں ے دیر راستے مسدود ہوگئے تھے ۔ ادائیگیوں کے مکانزم کے ایک مختصر تجربہ کے تھوڑے ہی دن بعد روپیوں میں واجب الادا ، ادایگیوں کے 45 فیصد کو ، قدیم سسٹم کے تحت دوبارہ ادائیگی کو اختیار کیا گیا ۔ آج کے اجلاس میں معتمد وزرات تیل ویویک رائے ، معتمد تجارت ایس آر راؤ اور معتمد معاشی امور اروند مایا رام انیز دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ تیل کی درآمدی بل میں کمی کے اختراعی مینجمنٹ پرغور کیا گیا ۔ باخبرذرائع بے بتایا کہ مسئلہ پر ایران سے بات چیت کرنے اور یہاں سےایران کو حاصل ہونے والی رقم کے استعمال پر ایران کی فکر مندیوں کو دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ہندوستان نے 2012 ۔ 13 میں 144.3 بی ڈالر مالیت کا کروڈ آئیل درآمد کیا ۔ جاریہ مالیاتی سال کے اولین 4 ماہ میں تیل کی درآمدت سے پہلے47.13.بلین ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں ۔

India seeks to pay Iran oil bill fully in rupees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں