ہندوستان شام میں فوجی مداخلت کے خلاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-14

ہندوستان شام میں فوجی مداخلت کے خلاف

salman-khurshid
ہندوستان نے شام میں بحران پر شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ عالمی طاقتوں کو اس ملک میں کوئی فوجی مداخلت نہین کرنی چاہئے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن (یس سی او) سربراہان کے چوٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو شام مین جاریہ بحران پر گہری تشویش ہے اور وہ تیز رفتار تبدیلیون کو قریب سے دیکھ رہا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے مسلسل تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد ترک کر دیں تاکہ سیاسی مذاکرات کے لئے سازگارحالات پیدا کئے جا سکیں-تاکہ ایک جامع سیاسی حل بر آمد ہو- اس ضمن میں شامی عوام کی جائز ارزووں کو ملحوظ رکھنے کی ضرورت ہے شام کے معاملات مین کسی خارجی فوجی مداخلت کے خلاف بولتے ہوئے خورشید نے کہا کہ ہم روس کی جانب سے پیش کردہ موجود تجویز سے حوصلہ مند ہین – اس تجویز کا مقصد شام کے کیمیائی اسلحہ کے ذخیرہ کو بین الاقوامی کنٹرول میں لانا ہے – یہ تجویز دنیا سے کیمیائی اسلحہ کو مکمل طور پر تلف کردینے اور صفایا کردینے کی تائید مین ہندوستان اقوام متحدہ فریم ورک کے اندر ایک مثبت تبدیلی کے طورپر دیکھتا ہے – ہمیں امید ہے کہ یہ تبدیلی شامی بحران کے ایک سیاسی حل کی سمت امن کی کوشش میں نئی جان ڈالے گی – جس میں شام پر مجوزہ بین الاقوامی کانفرنس کا عاجلانہ انعقاد بھی شامل ہے

India against military intervention in Syria: Salman Khurshid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں