تلنگانہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی - 9 کانگریس تلگودیشم اراکین معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-03

تلنگانہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی - 9 کانگریس تلگودیشم اراکین معطل

اسپیکر لوک سبھا نے آج علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے فیصلے پر مسلسل خلل اندازی کی پاداش میں سیما آندھراکے 9ارکان پارلیمنٹ کو پھر ایک بار 5دن کیلئے معطل کردیا اور اس کے بعد ایوان کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردیا۔ اسپیکر نے9ارکان پارلیمنٹ کے نام بتائے، جن میں تلگودیشم پارٹی کے4اور کانگریس کے5ارکان شامل ہیں۔ یہ کاروائی پارلیمانی ضابطہ کے قاعدہ374 (A)کے تحت کی گئی، جس کے نتیجے میں ارکان 5نشستوں کیلئے ازخود معطل ہوگئے ہیں۔ قاعدے کے تحت اسپیکر کا نامزد کردہ کوئی بھی رکن مسلسل 5نشستوں یا ایوان کے ماباقی وقفہ کے دوران ایوان سے ازخود معطل قرار پاتاہے۔9ارکان پارلیمنٹ کے منجملہ نمالا کرشٹپا، ایم وینو گوپال ریڈی، کے نارائن راؤاور این شیوپرساد تلگودیشم سے تعلق رکھتے ہیں، جب کہ سورشری ، اے سائی پرساد، آنند وینکٹ رامی ریڈی، لگڑا پاٹی راج گوپال، ایم سرینواسلوریڈی اور باپی راجو کانگریس سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیما آندھرا ارکان ، تلنگانہ کے قیام کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ انہوں نے 11بجے کاروائی کی شروعات کے ساتھ ہی متحدہ آندھراپردیش کی تائید میں نعرہ بازی کا آغاز کردیا۔ اسپیکر کی درخواست کے باوجود بھی انہوں نے خاموشی اختیار نہیں کی۔ جس پر اسپیکر نے بتایاکہ وہ قاعدہ 374(A)کے تحت ان کے نام کا اظہار کررہے ہیں، جبکہ وہ ایوان کے حدود سے فوری باہر جاسکتے ہیں۔ بعدازاں میر کمار نے 2بجے تک ایوان کی کاروائی کو ملتوی کردیا۔ کانگریس کی زیر قیادت یو پی اے نے ریاست آندھراپردیش میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کو منظوری دی ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب پارلیمنٹ آ ج مسئلہ تلنگانہ پر دہل کر رہ گئی، جبکہ اسپیکر لوک سبھا میرا کمار نے غیر معمولی کاروائی کرتے ہوئے آندھراپردیش کے9ارکان کو معطل کرنے کا غیر معمولی اقدام کیا، جن میں تلگودیشم اور کانگریس کے ارکان شامل ہیں۔ انہیں شدید بدنظمی پید اکرنے پر معطل کیاگیا۔ راجیہ سبھا میں بھی تلنگانہ کے مسئلہ پر ایوان کی کاروائی میں رخنہ اندازی پر تلگودیشم کے 2ارکان کو دن بھر کیلئے معطل کردیاگیا۔ ڈپٹی اسپیکر کاریامنڈا نے2بجے تک لوک سبھا کی کاروائی کو ملتوی کردیا۔ اس سے قبل احتجاجی تلگودیشم ارکان کو فوری ایوان سے چلے جانے اور کاروائی کوبلاروک ٹوک جاری رکھنے کا موقع دیاگیا، تاہم ان کی درخواست کو تلگودیشم ارکان نے قبول نہیں کیا۔ تلگودیشم کے4ارکان کے منجملہ3ارکان این کرشٹپا، ایم وینوگوپال ریڈی ار این سیوا پرساد دن بھر کے لئے ایوان کی کاروائی کو ملتوی کردیئے جانے کے باوجود بھی ایوان کے وسط میں ہی موجود رہے۔ لوک سبھا میں تلگودیشم قائد نامانا گیشورراؤ، اپوزیشن قائدین بشمول سشما سوراج سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اسپیکر میرا کمار نے تلگودیشم ارکان بشمول کرشٹپا، وینوگوپال ریڈی اور سیواپرساد کے علاوہ کانگریس کے5ارکان بشمول آنند وینکٹ رامی ریڈی، لگڑا پاٹی راج گوپال، ایم سرینواس ریڈی اور باپی راجو کو ایوان کی کاروائی میں مسلسل خلل اندازی کی پاداش میں معطل کردیا۔

Telangana issue rocks Parliament, 9 MPs suspended in LS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں