ہند ۔ پاک کے مابین اسلحہ کی دوڑ بند ہونی چاہئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-29

ہند ۔ پاک کے مابین اسلحہ کی دوڑ بند ہونی چاہئے

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے اسلحہ کی دوڑ میں بے پناہ پیسہ خرچ کیا ہے اور دونوں ملکوں کو عوامی تباہی کے ہتھیار بنانے کے بجائے برصغیرمیں نئے دور کا آغاز کرنا چاہئے۔ مسٹر شریف نے آج یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی68ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان روایتی اور نیوکلیائی ہتھیار بنانے کی مقابلہ آرائی پر اب تک خطیر رقم خرچ کرچکے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ برصغیر میں نئی شروعات ہو۔ انہوں نے کہاکہ اس پیسہ کا استعمال اقتصادی ترقی کے وسائل مہیا کرکے اپنے عوام کے مفاد میں خرچ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ29ستمبر کو ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کریں گے اور اس سے وہ بہت پر امید ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس میٹنگ میں انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان نیا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے پاس اس وقت امن مذاکرات شروع کرنے کیلئے مواقع ہیں اور اس کا فائدہ اٹھایاجاناچاہئے۔

India-Pakistan arms race 'massive waste', says Nawaz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں