ہائی کورٹس کی آزادی کے توازن کو بحال کرنے ججس کے تقررات کی تنظیم نو کی ضرورت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-06

ہائی کورٹس کی آزادی کے توازن کو بحال کرنے ججس کے تقررات کی تنظیم نو کی ضرورت

appointments-to-higher-judiciary-Sibal
مرکزی وزیر قانون و انصا ف کپل سبل نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقرر کی تنظیم جدید اور ہائی کورٹ کی آزادی کے توازن کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ راجیہ سبھا میں دستوری(120واں) ترمیمی بل 2013پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "ججوں کے تقررمیں توازن کو بحال کرنے کی ضرورت ہے اور ججوں کے تقررمیں عاملہ کا عمل دخل ہونا چاہئے۔" انہوں نے کہاکہ ایوان میں دستوری ترمیمی بل پیش کیا جارہا ہے کیونکہ "موجودہ سسٹم" کام نہیں کررہاہے۔ سبل نے کہاکہ "ججوں کے تقرر سے متعلق سپریم کورٹ کا لجیم کے فیصلہ سے ہائی کورٹ عدلیہ کے "نازک توازن آزادی" میں خلل پڑا ہے ۔(سپریم کورٹ کالجیم، سپریم کورٹ کے سینئر ججوں کے ایک گروپ پر مشتمل ہے) سبل نے کہاکہ "ہائی کورٹس، سپریم کورٹس، سپریم کورٹ کے تابع ہونے کیلئے نہیں بلکہ سپریم کورٹ سے آزاد رہنے کیلئے ہیں۔اب ہائی کورٹس کے ججس اپنے تقرر کیلئے سپریم کورٹ کے ججس پر نظر رکھتے ہیں جس سے ملک میں ہائی کورٹس کے نازک توازن آزادی میں خلل پڑا ہے ۔" وزیر قانون وانصاف نے کہاکہ حکومت، ماقبل 1983ء موقف کو بدلنا نہیں چاہتی۔ جب تنہا عاملہ کو، ججس کے تقرر میں عمل دخل تھا، حکومت ایک مشترکہ عمل چاہتی ہے ۔ عدلیہ کہتی ہے کہ حکومت کو شفاف اور جوابدہ ہونا چاہئے۔"یہ بات صحیح ہے اور عدلیہ نے بجا طورپر کئی موقعوں پر ہماری غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔" لیکن سبل نے یہ بھی کہا کہ جس انداز سے ججوں کا تقرر ہواہے، وہ عوام کو معلوم نہیں ہے۔ "ججوں کا انتخاب کیسے ہوتاہے اس فیصلہ تک رسائی یا اس کی شفافیت نہیں ہے کیونکہ (اس سلسلہ میں) حق جانکاری کا اطلاق نہیں ہوتا، عدلیہ جو کچھ کہتی ہے عاملہ پر اس کا اطلاق ہونا چاہئے اور اس کا اطلاق(خود)عدلیہ پر بھی ہونا چاہئے۔" سبل نے کہاکہ اب وقت آچکا ہے کہ ججوں کے تقرر کو باقاعدہ بنایاجائے اور تقرر کے معیار کا عظیم تر تفصیل کے ساتھ تعین کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیاہے کہ ججوں کے بعض رشتہ دار، ہائی کورٹس میں پریکٹس کررہے ہیں۔

Need to streamline appointments to higher judiciary: Sibal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں