حرمین ٹرین ٹرائل رن کے لیے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-20

حرمین ٹرین ٹرائل رن کے لیے تیار

Haramain train ready for trial-run
سرکاری ذرائع کے مطابق ٹسٹ کے طور پر چلائی جانے والی حرمین ٹرینوں کے دو ماڈل جدہ اسلامک پورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔ آئیندہ سال کے آخر میں حرمین ٹرین روٹ پر سرکاری طور پر ان کا افتتاح کرنے سے قبل انہیں جدہ اور مدینہ کے درمیان بطور ٹسٹ چلایا جائے گا۔
انٹرسٹی ریل ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت ان ٹرینوں کو 449.2 کیلومیٹر تیز رفتار بنانے کے لیے اسپین کی بامبارڈئیر کمپنی میں بوگیاں بنانے اور قوت رفتار بڑھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔
بامبارڈئیر ٹرانسپورٹیشن کمپنی [Bombardier Transportation Company] جو کہ بین الاقوامی سطح پر ریلوے ٹیکنالوجی کے لیے معروف ہے ، نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس نے الحرمین ٹرین پراجکٹ کے لیے 36 تیز رفتار ٹرینوں کے واسطے بنیادی کمپوننٹ ڈیولپ کرنے اور سپلائی کرنے کے لیے ٹالگو اسپینی کمپنی [Talgo Spanish Company] کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

Haramain train ready for trial-run

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں