Gujarat govt rejects IPS officer DG Vanzara's resignation
حکومت گجرات نے آج بتایاکہ اس نے فرضی انکاؤنٹر کے ملزم و آئی پی ایس عہدیدار ڈی جی ونجارا کا استعفیٰ قبول نہیں کیاہے۔ ونجارا نے چیف منسٹر نریندر مودی کے خلاف فرد جرم پیش کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیاتھا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) ایس کے نندا نے پی ٹی آئی کو آج بتایا کہ ڈی جی ونجارا کاپیش کردہ استعفیٰ مسترد کردیاگیا ہے تاہم انہوں نے اس اقدام کے پس پردہ وجوہات کی صراحت نہیں کی۔59 سالہ ونجارا ڈی آئی جی رینک کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہیں۔ انہیں متعدد فرضی انکاؤنٹر کیسس کی پاداش میں معطل کرتے ہوئے جیل میں بند کردیا گیاتھا۔ انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیتے ہوئے مودی حکومت پر الزام لگایاتھا کہ وہ جیل میں محروس ان پولیس عہدیداروں کے تحفط میں ناکام رہی ہے جنہوں نے پاکستان کی تحریک پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی تھی۔1987ء بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار کو نریندر مودی سے قربت کا حامل سمجھاجاتاہے۔ انہوں نے اپنے مکتوب استعفیٰ مورخہ یکم ستمبر میں بتایاکہ مبینہ فرضی انکاؤنٹرس میں ملوث پولیس عہدیداروں نے محض حکومت کی پالیسی کو روبہ عمل لایاتھا جب کہ انہیں نوی ممبئی کی تلوجہ یا احمد آباد کے سابرمتی سنٹرل جیل میں محروس کردیاجاناچاہئے۔ متنازعہ پولیس عہدیدار نے ریاستی حکومت بالخصوص سابق مملکتی وزیر داخلہ امیت شاہ پر ان کے اور دیگر32عہدیداروں کے ساتھ دغا بازی کا الزام عائد کیا جو سی بی آئی کی زیر تحقیقات انکاؤنٹر کیسس کے سلسلہ میں جیل میں محروس ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ وہ مودی کا بھوان کی طرح ادب و احترام کرتے تھے جو شاہ کے خراب اثر و رسوخ کے نتیجہ میں اس موقع پر اٹھ کھڑے ہونے میں ناکام رہے ہیں۔ شاہ سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی انکاؤنٹر کیسس میں معاون ملزم ہیں۔ دیگر پولیس عہدیداروں کے ہمراہ اپنی کاروائی کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دیتے ہوئے ونجارا نے بتایاکہ انہوں نے صرف ریاستی حکومت کی پالیسی کو روبہ عمل لایا ہے ۔ انہوں نے اپنے10صفحاتی مکتوب استعفیٰ میں بتایاکہ وہ واضح طورپر انتہائی واضح الفاظ میں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ کرائم برانچ، اے ٹی ایس اور باڈر رینج کے عہدیداران اور دیگر ملازمین نے2002-07کے دوران باشعور انداز میں گودھرا فسادات کے بعد ریاستی حکومت کی تشدد کو قطعی طورپر برداشت نہ کرنے کے خلاف پیش بندی اقدام پالیسی پر عمل کیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں