پیاز اور ترکاریوں کی مہنگائی - افراط زر میں اضافہ کا سبب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-17

پیاز اور ترکاریوں کی مہنگائی - افراط زر میں اضافہ کا سبب

Costly onions send inflation
پیاز اور ترکاریوں کی مہنگائی کی وجہ سے مسلسل تیسرے مہینوں میں افراط زر اگست میں بڑھ کر6.1فیصد ہوگیا جس کی وجہ سے آربی آئی کیلئے اس ہفتہ کے اختتام میں مقررہ مالیاتی پالیسی جائزہ میں شرح سود میں کٹوتی کرنا مشکل ہوگیاہے۔ جولائی میں اطراطزر5.79فیصد تھا اور اگست2012ء میں 8.01فیصدتھا۔ یہ بھاری اضافہ پیاز کے کیس میں دیکھاگیاجو مبینہ طورپر ایک سال میں 245فیصد اضافہ پر مبنی تھا۔عمومی طورپر ترکاریوں کی قیمت میں77.81فیصدکا اضافہ عمل میں آیا جس سے عام آدمی کیلئے زندگی مشکل ہوگئی۔ چاول، دالوں، انڈا، گوشت اور مچھلی جیسی دیگر ضروری غذائی اشیاء کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ دیکھاگیاہے۔ مثبت پہلو یہ ہے کہ آلو کی قیمتوں میں تقریباً15فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد دالیں بھی گذشتہ سال اگست کی بہ نسبت14فیصد سستی ہوگئی ہیں۔ سالانہ بنیاد پر ایک سال میں غذائی اشیاء18.8فیصد مہنگی ہوگئی ہے۔ تیار کردہ اشیاء کے کیس میں شکر اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ترتیب وار4.2فیصد اور3.66فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ سالانہ بنیاد پر گذشتہ مہینہ کے دوران مجموعی طورپر تیار کردہ اشیاء کی قیمتوں میں 1.9فیصد کا اوسط اضافہ دیکھاگیاہے۔ ریزروبینک کے نئے گورنر رگھورام راجن کو جو20ستمبر کواپنا پہلا کریڈٹ پالیسی جائزہ پیش کرنے والے ہیں، کہا کہ انحطاط پذیر شرح نمو کوتقویت پہنچانے اقدامات کا اعلان کرتے وقت بڑھتے ہوئے اطراف زر کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ بڑھتے ہوء افراط زر پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاشی مشاورتی کونسل کے صدرنشین سی رنگاراجن نے کہاکہ اس کی بنیادی وجہ روپیئے کی قدر میں کمی ہے لیکن اس امید کا اظہار کیاکہ آئندہ مہینوں میں اس میں بہتری پیدا ہوگی۔ اچھے مانسون کی وجہ سے آئندہ چند مہینوں میں غذائی افراط زر میں کمی شروع ہوگی۔ جس کا باقی چیزوں پر اثر پڑے گا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ جاریہ مالیاتی سال کے اختتام تک افراط زر تقریباً5.5 فیصد ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ بات کہی۔ کے اے ایس ایس اے، کے ماہر معاشیات سدھارتھ شنکر نے کہاکہ مجموعی اعداد وشمار آر بی آئی کو سود کی شرحوں میں کٹوتی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Costly onions send inflation soaring to six-month high

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں