مسلم سیاحوں کو راغب کرنے چین کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-11

مسلم سیاحوں کو راغب کرنے چین کے اقدامات

چین نے مسلم دنیا کے سیاحوں کو راغب کرکے600بلین ڈالر کمانے کا منصوبہ بنایاہے۔ چین اپنے دومسلم اکثریتی صوبوں بشمول زنجیانگ کی مسلم تہذیب وثقافت کے ذریعہ اسلامی دنیا کے سیاحوں کو راغب کرے گا۔ چین کے ٹورآپریٹرس نے 20ممالک کی کمپنیوں سے معاہدات کئے ہیں۔ ورلڈ مسلم ٹور آپریٹرکانفرنس 2013ء کے دوران مسلم دنیا کے سیاحوں کو راغب کرنے معاہدات کئے ہیں۔ مسلم سیاحوں کو سیاحت کے شعبہ میں کشش فراہم کی جائے گی۔ چین میں دو کروڑ مسلمان آباد ہیں۔ زنجیانگ صوبے میں چند برسوں سے بے چینی جاری ہے ۔ یہاں ایغور مسلمانوں اور مقامی ہانس نسلی چینیوں میں نسلی فسادات ہوچکے ہیں۔ ایغور مسلمان ترک نسلی ہیں۔ ساری دنیا میں مسلمان ایک ارب60کروڑ سے زیادہ ہیں۔ چین میں مسلم اہم مقامات جیسے مساجد میں یہاں حلال گوشت کا انتظام ہے اور مسلم تہذیب کی نشانیاں ہیں۔

China seeks to tap $600 billion Muslim tourism market

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں