انسداد فرقہ وارانہ فسادات بل پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا - رحمن خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-26

انسداد فرقہ وارانہ فسادات بل پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا - رحمن خان

anti riot bill
مرکزی وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے یہاں رونما ہوئے فسادات کے پس منظر میں آج کہا کہ مرکز انسداد فساد بل پارلیمنٹ میں منظور کرانے سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ میں بھی اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ حکومت اس بل پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے یگ۔ حکومت چاہتی ہے کہ سیاسی جماعتوں کی مرضی سے اس بل کو (پارلیمنٹ میں) منظوری حاصل ہو۔ فرقہ وارانہ تشدد(انسداد،کنٹرول اور متاثرین کی بازآبادکاری) بل، 2005ء میں پہلی مرتبہ راجیہ سبھا میں متعارف کرایاگیاتھا لیکن اس پرکئی جماعتوں نے تنقید کی تھی۔ اس بل میں فرقہ وارانہ تشدد کا باعث بننے والی حرکتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، سزاؤں کی مقدار بڑھائی گئی ہے اور خصوصی عدالتوں کے ذریعہ مقدمات کی تیز رفتار سماعت کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ اس بل میں متاثرین کی راحت و بازآبادکاری کیلئے ادارہ جاتی انتظامات اور بعض معاملات میں مرکز کو خصوصی اختیارات کی تفویض بھی شامل ہے۔ رحمن خان نے کہاکہ ان کی وزارت فساد متاثرین کو ریلیف پیاکیج فراہم کرے گی جس میں اندرا آواس یوجنا کے تحت مکانات اور ان کی بازآبادکاری کیلئے5لاکھ روپیئے تک بلاسودی قرض شامل ہے۔ رحمن خان نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ مظفر نگر فسادات کیلئے کون ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں عدالتی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ فسادات کی سی بی آئی تحقیقات کے مطالبہ پر انہوں نے کہاکہ اگر ریاستی حکومت ایسا کرنا چاہتی ہے تو مرکز کاروائی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ نظم وضبط ریاستی موضوع ہے۔ ہم(مرکز) راست مداخلت نہیں کرسکتے۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ مظفر نگر اور اطراف واکناف کے علاقوں میں جاریہ ماہ کے اوائل میں زبردست فرقہ وارانہ فساد ہوا جس میں49افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر وبے سہاراہوگئے۔

Centre would try to build consensus on Anti-Riot Bill: K Rahman Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں