پاکستان میں زلزلہ - مہلوکین کی تعداد 350 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-26

پاکستان میں زلزلہ - مہلوکین کی تعداد 350

پاکستانی صوبہ بلوچستان میں انتہائی تباہ کن اور ہلاکت خیز زلزلہ میں اموات کی تعداد اب350ہوگئی ہے جنوب مغربی صوبہ کے انتہائی متاثرہ علاقہ آوارن کے ڈپٹی کمشنر عبدالرشید گوگازئی نے بتایاکہ صرف ضلع اوارن میں ہی 285 نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ متصل ضلع کیچ میں 42نعشیں ملبوں سے نکالی گئیں۔ کل صوبہ بلوچستان میں 7.7ڈگری شدت کا زلزلہ آیاتھا۔ بلوچستان پہاڑی سلسلوں اور ریگستانوں سے بھرا صوبہ ہے جہاں انتہائی شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے پورے جنوبی ایشیاء میں محسوس کئے گئے ۔ پاکستانی افواج نے سینکڑوں فوجیوں کو علاج میں اتارا ہے تاکہ جنوب ایشیائی ملک میں مابعد زلزلہ کی تباہیوں کی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔2005میں ملک کے شمالی علاقہ میں اسی انداز کا خوفناک زلزلہ آیا تھا جس میں 75ہزار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ بلوچستان کے متعمد داخلہ اسد جیلانی نے اموات کی تعداد کی تصدیق کردی۔400سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ بلوچستان کے چیف منسٹر عبدالمالک بلوچ نے اور ان کے علاوہ5دیگر اضلاع میں بھی ایمرجنسی کا اعلان کردیاہے۔ یہ تمام علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔1000فوجیوں کے علاوہ فرنٹیئر کورعملہ باؤ کاری میں مصروف ہے اور فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ متاثرہ علاقوں میں مزید فوجی روانہ کئے جارہے ہیں۔ اینٹ اور مٹی کے مکانوں کے ملبوں سے بڑی تعداد میں زخمیوں کو نکالاگیا۔ فوجی ڈاکٹرس اور زیر تربیت فوجی ڈاکٹروں نے ان کی مرہم پٹی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ اوران کے باشندوں نے بتایاکہ علاقہ میں ایک بھی عمارت صحیح سلامت نہیں۔ہاسپٹلس، اسکولس اور سرکاری دفاتر کی تمام عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں یا پھر قابل استعمال نہیں رہیں۔ حکومت بلوچستان نے چھت سے محروم افرا دکیلئے 1000ٹنیٹس اور اغذیہ سے بھرے 50بیاگس ان متاثرہ علاقوں کو روانہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں اوران کی جانب ادویات اور 15ایمبولینس کو بھی روانہ کیاگیا۔ سرکاری ترجمان جان بلیدی نے یہ اطلاع دی ۔ بلیدی نے یہ بھی بتایاکہ زلزلہ کے سبب مواصلاتی نظام غیر کارکرد اور تباہ ہوگیا ہے لہٰذا بچاؤ کاروں کو مدد کے خواہاں افراد تک پہنچنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کسی بھی ہاسپٹل میں زخمیوں کیلئے اب کوئی گنجائش نہیں لہذا ہم شدید زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر کراچی منتقل کرنے پر غور کررہے ہی۔ زلزلہ اس قدر طاقتور تھا کہ پاکستان کے جنوبی ساحلی علاقہ کے قریب ایک نیا جزیرہ نمودار ہوا۔ بحیرہ عرب میں زلزلہ کے مزید جھٹکوں کے نتیجہ میں سمنر کی تہہ اوپر کی جانب ابھرآئی۔

Baluchistan earthquake: reports show over 350 dead, 500 injured

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں