صوبہ پنجاب پاکستان میں وزیر اعلیٰ کے اختیارات فرزند کو منتقل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-26

صوبہ پنجاب پاکستان میں وزیر اعلیٰ کے اختیارات فرزند کو منتقل

پاکستانی صوبہ پنجاب کے چیف منسٹر شہباز شریف نے تمام عاملانہ اختیارات اپنے فرزند حمزہ کو سپرد کردی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے حمزہ اب ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ شہباز شریف نے حمزہ کی زیر قیادت 6رکنی پبلک افیرس کمیٹی تشکیل دی ہے جسے وسیع تر اختیارات حاصل ہوں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ کو صوبہ مں نظم ونسق میں بہتری کے اختیارات حاصل ہیں علاوہ ازیں نہیں پی ایم ایل (نواز) کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ قریبی ربط میں رہنا ہے تاکہ ان کے مسائل حل کرنے میں تعاون کی فراہمی یقینی ہو۔ حمزہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں انہیں ترقیات اور دیگر پراجیکٹس سے متعلق ضلع انتآمیہ کو ہدایت جاری کرنے کے اختیارات سے بھی نوازا گیاہے۔ وہ سرکاری عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ عام شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں تعاون کے علاوہ دفتر چیف منسٹر میں صوبائی شعبوں کی جانب سے رجوع کردہ خلاصوں پر اپنی سفارشات پیش کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آفات سماوی اور دیگر ہنگامی حالات میں متعلقہ شعبوں، شہری سماج اور سرکاری وسائل کے درمیان ہم آہنگی کی فضاء قائم کرنے کی ذمہ داری بھی حمزہ کے سر ہوگی۔ نہایت دلچسپ بات یہ ہے کہ حمزہ کو چیف منسٹر سکریٹریٹ میں اجلاس منعقد کرنے کا اختیار بھی دیدیاگیاہے۔ نوٹیفکیشن کی نقل،چیف سکریٹری جنرل پولیس پنجاب، صوبائی سکریٹریز، ڈیویژنل کمشنرس، پولیس عہدیداروں، ضلع کوآرڈنیشن عہدیداروں، ضلع پولیس افسروں اور دیگر متعلقہ عہدیداروں اور شعبوں کو روانہ کردی گئی ہے جس میں حمزہ کی ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیاگیاہے۔ حمزہ، اضلا ع کے دیگر علاقوں میں سیاسی دوروں کے دوران اکثر چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں۔

Pakistan's Punjab CM Shahbaz Sharif hands over all administrative powers to his son - Hamza Shahbaz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں