5 years to Batla House shootout - Delhi strict
بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی پانچویں برسی کے موقع پر دہلی میں سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے دہشت پسندانہ حملوں کی انٹیلیجنس اطلاعات کے پیش نظر تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہی شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو سیکوریٹی بڑھانے کی ہدایت دے دی تھی۔ انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اطلاع دی تھی کہ انڈین مجاہدین اور لشکر طیبہ ، یسین بھٹکل اور اسد اللہ اختر کی گرفتاری کا بدلہ لینے دھماکے کر سکتے ہیں۔ انڈین مجاہدین نے اس انکاؤنٹر کی برسی کے موقع پر 2010 میں جامع مسجد کے قریب بم دھماکے کیے تھے۔ اس سلسلہ میں دہلی کے سینئر پولیس عہدیداروں نے وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی تھی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں