بنگال کی تقسیم ناممکن - احتجاجی تنظیم کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سخت انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-11

بنگال کی تقسیم ناممکن - احتجاجی تنظیم کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سخت انتباہ

کولکاتا۔
(پی ٹی آئی)
دارجلنگ کے پہاڑی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے مغربی بنگال ہائی کورٹ کے احکام موصول ہونے کے بعد ریاستی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج جی جے ایم کو خبردار کیا ہے کہ وہ اندرون 72گھنٹے اپنا ایجی ٹیشن ختم کردے یا پھر کارروائی کاسامنا کرنے تیار ہوجائے۔ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’بس ! اب بہت ہوچکا ہے میں آٹھ دن تک برداشت کرچکی ہوں۔ میں بہت سخت اور ترش ہوں۔ غیر معینہ مدت کا بند ختم کرنے 72گھنٹوں کی مہلت دے رہی ہوں۔ کوئی سخت کارروائی کرنے مجبور مت کیجئے"۔ بنگال کی تقسیم کو ناممکن قراردیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ دارجلنگ مغربی بنگال کا جز و لاینفک ہے۔ دارجلنگ میرا دل ہے۔ نسل کی بنیاد پر کسی ریاست کی تقسیم نہیں کی جاسکتی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ میری چند دستوری ذمہ دارایاں ہیں۔ بند پر سپریم کورٹ کے احکام ہیں اور اب ہائیکورٹ کا حکم آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دارجلنگ میں احتجاج منظم کرنے والی تنظیم جی جے ایم خود بھی غیر مقبول ہے۔ اس سوال پر کہ آیا جی جے ایم سے بات کریں گی بنرجی نے جواب دیا کہ میں 25مرگبہ دارجلنگ جاچکی ہوں اور پھر جاؤں گی جی جے ایم سے گفتگو میں دشواری نہیں ہے وہ چیف سکریٹری یا معتمد داخلہ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چند سیاستدانوں کا حوالہ دیا اور کہاکہ پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کا کھیل کھیلنے کی کوشش مت کیجئے۔ ہمیں اتحاد کا پابند رہنے دیجئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں