ہند و پاک لائن آف کنٹرول کے حالیہ واقعات پر نواز شریف کا اظہار افسوس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-11

ہند و پاک لائن آف کنٹرول کے حالیہ واقعات پر نواز شریف کا اظہار افسوس

اسلام آباد۔
(پی ٹی آئی)
وزیراعظم پاکستان مسٹر نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پر پیش آئے حالیہ واقعات پر "افسوس" کا اظہار کرتے ہوئے ہنوستان کے غم و غصہ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں قیمتی انسانی زندگیوں کے نقصان پر افسوس ہے۔ مسٹر نواز شریف نے کہاکہ وہ وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آئندہ ماہ نیویارک میں ملاقات کے موقع پر باہمی اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 5ہندوستانی سپاہیوں کی لائن آف کنٹرول پر کئے گئے ایک حملہ میں ہلاکت کے بعد پیدا شدہ کشیدگی کا دفتر خارجہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں جائزہ لیتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور ہندوستان کو چاہئے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ تاہم دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں منگل کو پیش آئے واقعہ کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے جس میں ہندوستانی سپاہیوں کو پاکستانی فوج کے خصوصی دستہ کی جانب سے گھات لگاکر حملہ میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ مسٹر نواز شریف نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کیلئے یہ ضروری ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو بحال کرنے اور اسے یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کی قیادت پر یہ ذمہ عائد ہوتاہے کہ صورتحال کو بگڑنے کا موقع فراہم نہ کیا جائے اور باہمی سطح پر اعتماد سازی کے اقدامات کرتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ نواز شریف نے کہاکہ وہ نیویارک میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ اس موقع پر باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور اعتماد سازی پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات گذشتہ ہفتے اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جبکہ 5ہندوستانی سپاہیوں کو لائن آف کنٹرول پر حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا تھا۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج پارلیمنٹ میں کہاکہ پاکستانی فوج کے خصوصی دستور نے یہ حملہ کیا ہے اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے گروپ نے لائن آف کنٹرول گھس کر ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں