دہشت گردی سے مقابلہ کے لیے سعودی عرب کا 100 ملین ڈالر کا عطیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-11

دہشت گردی سے مقابلہ کے لیے سعودی عرب کا 100 ملین ڈالر کا عطیہ

ریاض۔
(آئی اے این ایس)
خادم حرمین شریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز نے اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی مرکز انسداد دہشت گردی کو 100 ملین ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے 2دن بعد خلیجی اور عرب ملک کے انتہائی با اثر و رسوخ روزنامہ دی عرب نیوز نے کہاکہ ثابت قدمی کے ساتھ دہشت گردوں سے مقابلہ ضروری ہے۔ ہفتہ کے ایڈیشن میں عرب نیوز نے اپنے اداریہ میں تحریر کیا کہ خادم حرمین شریفین کے عیدالفطر پیام کے تجزیہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکمراں اور مملکت نے ایک بڑے چیلنج سے مقابلہ میں انتہائی اہم رول ادا کیا ہے۔ صرف القاعدہ ہلاکتوں تک ہی یہ مہم محدود نہیں بلکہ ہماری مہم اسلام کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور اس کو مسخ کرنے کے خلاف بھی ہم نے اپنی مہم ہمیشہ جاری رکھی ہے۔ اسلام کو مسخ کرکے نوجوانوں اور کمسن لڑکوں کو القاعدہ صفوں میں شمولیت کی ترغیب دی جاتی ہے۔ جنوں آمیز تعلیمات کے بہکاوے میں آکر بعض نادان خودکش بمبار بن جاتے ہیں۔ دہشت گرد گروہوں کے سرغنے خود آرام سے محفوظ پناہ گاہوں میں عیش کرتے ہیں اور ان نادانوں کو موت کے نہ میں نہایت عیاری اور ہوشیاری سے ڈھکیل دیتے ہیں۔

ksa 100m donation for combating terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں