برطانیہ کی جانب سے اسرائیلی نوآبادیاتی اعلان کی مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-11

برطانیہ کی جانب سے اسرائیلی نوآبادیاتی اعلان کی مذمت

ابوظہبی۔
(آئی اے این ایس)
اسرائیلی نوآبادیاتی اعلان کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ نے مذاکرات پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیلی سرکاری عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم میں آبادیوں کے قیام کے یونٹس کے منصوبوں کے فیصلے کو منسوخ کردے۔ مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ میں برطانوی دفتر خارجہ کے وزیر الیسٹیر برڈ نے بتایاکہ ہم مغربی کنارہ پر 1096 آبادیاتی یونٹس کے منصوبوں میں پیشرفت کرنے اسرائیلی سرکاری عہدیداروں کے حالیہ فیصلہ اور مشرقی یروشلم میں 63 نئے یونٹس کی تعمیر کو منظوری دینے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیلی نوآبادیات غیر قانونی ہیں جس سے دو ریاستی حل کے نظریہ کو خطرہ لاحق ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ اعتماد کو بھی دھکا پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کے احیاء پر دو ریاستی حل کی جانب توجہ مرکوز کی جانی چاہئے جن کا آغاز14 اگست سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم کامیابی کی کوششوں کیلئے فیصلہ کن و جرات مندانہ قیادت کے مظاہرے اور مذاکرت کو دھکہ پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنے دونوں فریقین پر زور دیں گے۔ برڈ نے بتایاکہ عاجلانہ پیشرفت کی ضرورت ہے۔ ہمار اٹل ایقان ہے کہ موجودہ کوششیں دیر پا امن کو فروغ دے سکتی ہیں جس کا عوام اور علاقہ مستحق ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں