جموں میں معمولات زندگی بحال - کشتواڑ میں کرفیو برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-17

جموں میں معمولات زندگی بحال - کشتواڑ میں کرفیو برقرار

کشٹوار/آکٹیزیوپی اوپی۔ (سیاست نیوز) کشٹوار علاقہ میں فرقہ وارانہ فسادات کے ایک ہفتہ بعد جموں علاقہ میں معمولات زندگی بحال ہوگئے تاہم کشٹوار میں آج مسلسل آٹھویں دن بھی کرفیو برقرار ہے۔ جموں میں دوکانیں اور دفاتر دوبارہ کھل گئے اور عوام معمولات کی تکمیل کرنے لگے۔ کشٹوار کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بصیر خان نے کہاکہ صورتحال پرامن یہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی کہیں سے بھی اطلاع نہیں ملی۔ کرفیو میں نرمی پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس کا انحصار صورتحال پر ہے۔ فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد جس میں تین افراد ہلاک اور 20سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے، 75 تجارتی ادارے اور 35گاڑیاں نذرآتش کردی گئی تھی، کشٹوار میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ 7 اضلاع سے کل کرفیو برخواست کردیا گیاہے لیکن اس دوران بھی وہاں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ جموں میں سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے حالانکہ اس علاقہ میں زبردست بارش جاری ہے لیکن لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری میں نظرآتے ہیں۔ تشدد کے واقعات کے بعد جموں اور راجوری کے علاوہ ریاسی، اودھم پور، سامبا، دوڈا کے کچھ علاقوں اور کٹھوا میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا تاحال کشٹوار میں عیدالفطر کے دن تشدد میں ملوث 141 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ آکٹیر یوبی اے پی سے موصولہ اطلاع کے بموجب پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ اور بین الاقوامی سرحد پر حملوں کے پیش نظر مرکزی معتمد داخلہ انیل گوسوامی نے آج جموں کی سرحد پر صیانتی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں نے ان کے ہمراہ سرحدی چوکیوں کا آر ایس پورہ کی سرحد پر دورہ کیا۔ گوسوامی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بین الاقوامی سرحد پر صورتحال کا جائزہ لینے اور فوجیوں سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں