وائی ایس آر کانگریس قائد شرمیلا نے جیل پہنچ کر بھائی جگن موہن کو راکھی باندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-22

وائی ایس آر کانگریس قائد شرمیلا نے جیل پہنچ کر بھائی جگن موہن کو راکھی باندھی

sharmila jaganmohan
وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی قائد وائی ایس شرمیلا نے رکشا بندھن کے موقع پر چنچل گوڑہ سنٹرل جیل پہنچ کر اپنے بھائی اور صدر وائی ایس کانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی کو راکھی باندھی۔ جگن غیر محسوب اثاثوں کے مقدمہ میں گذشتہ 15ماہ سے جیل میں قید ہیں۔ شرمیلا کے علاوہ مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے کئی خواتین جو جگن کو اپنا بھائی مانتی ہیں جیل کے باب الداخلہ پر جمع ہوگئیں اور جیل حکام سے جگن کو راکھی باندھنے کی اجازت طلب کی، تاہم پولیس نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر خواتین کو جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ خواتین نے مایوس ہوکر پولیس کے امتیاز رویہ کے خلاف دھرنا منظم کیا۔ قبل ازیں دن میں جگن کی اہلیہ وائی ایس بھارتی نے بھی جیل پہنچ کر اپنے شوہر سے ملاقات کی۔ جگن کو گذشتہ سال سی بی آئی نے 27 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ تب سے ہی وہ چنچل گوڑہ سنٹرل جیل میں زیر دریافت قیدی کی حیثیت سے محروس ہیں۔ انہیں جیل میں خصوصی زمرہ کے قیدی کا موقف حاصل ہے، جس کی رو سے انہیں گھر کا کھانا حاصل ہوتا ہے، جب کہ علیحدہ کمرہ، علیحدہ باتھ روم اور سونے کیلئے پلنگ فراہم کیا گیا ہے۔

Sharmila ties rakhi to Jagan in Chanchalguda jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں