شتروگھن سنہا کو جنتا دل یو میں شمولیت کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-05

شتروگھن سنہا کو جنتا دل یو میں شمولیت کی دعوت

shatrughan sinha
بہار میں برسر اقتدار جنتادل یو نے آج بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ ایک دن قبل ہی بی جے پی نے مسٹر سنہا سے کہا تھا کہ وہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی ستائش کرنے میں تحمل سے کام لیں کیونکہ ایسا کرنے سے پارٹی کے مفادات متاثر ہورہے ہیں۔ جنتادل یو کے ترجمان سنجے سنگھ نے کہاکہ شتروگھن سنہا کیلئے جے ڈی یو کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ جے ڈی یو میں کبھی بھی شمولیت اختیار کرسکتے ہیں اور ہم اپنی صفوں میں ان کا استقبال کریں گے۔ شتروگھن سنہا بہار میں پٹنہ صاحب سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور انہوں نے منگل کے دن کہا تھا کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار وزارت عظمی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر بہار کی زبردست ستائش کی تھی۔ سنہا کی جانب سے نتیش کمار کی سرعام ستائش پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے ان سے کہا تھا کہ وہ نتیش کمار کی ستائش نہ کریں اور گجرات چیف منسٹر نریندر مودی کے خلاف اظہار خیال سے بھی گریز کریں۔ پارٹی نے میڈیا سے بھی خواہش کی تھی کہ وہ شتروگھن سنہا کے بیانات اور اظہار خیال کو زیادہ اہمیت نہ دیں۔

JD(U) invites Shatrughan Sinha to join party

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں