اشتہارات کے ذریعے سائبر مجرمین ٹیکس دہندگان کو شکار بنا رہے ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-05

اشتہارات کے ذریعے سائبر مجرمین ٹیکس دہندگان کو شکار بنا رہے ہیں

Hackers thrive on income tax e-filling
لمحہ آخر کے دوران عوام کی کثیر تعداد کے نتیجہ میں انکم ٹْکس ای فائلنگ کی رفتار میں تیزی پیدا ہوئی ہے جبکہ سائبر مجرمین مشہور کمپنیوں کے بھیس میں ای میلس کی ترسیل عمل میں لارہے ہیں تاکہ مختلف افراد کو ان کی شخصی معلومات بشمول پاس ورڈس اور کریڈٹ کارڈس نمبرات آن لائن فراہم کرنے کی ترغیب دی جائے اور ساتھ ہی ساتھ فرضی اشتہارات سے بھی استفادہ کررہے ہیں تاکہ صارفین کے راز دارانہ مالیاتی معلومات کا سرقہ کیا جاسکے۔ اس بات کا اظہار سائبر سکیورٹی کمپنی میکانی نے آج کیا۔ سائبر مجرمین ای فائلنگ کے آخری ایام کے دوران عوام کی کثیر تعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ ٹیکس دہندے محکمہ انکم ٹیکس کے مقررہ وقت کی تکمیل کے مطابق ای فائلنگ کیلئے کوشاں ہیں۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس( سی بی ڈی ٹی) محکمہ انکم ٹیکس کے ایڈمنسٹریٹو اتھاریٹی نے حال ہی میں تختہ حسابات کے ادخال کی تاریخ میں توسیع کردی جن میں دستی اور الکٹرانک دونوں طریقہ کار شامل ہیں۔

Cyber criminals on the prowl as efiling of tax returns picks up

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں