مولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے عمران خان کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-05

مولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے عمران خان کا اعلان

imran khan fazlurrahman
کرکٹر سے سیاستدان بننے والے عمران خان نے آج کہا کہ وہ پاکستان کے کٹر پسند مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمن کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے کیونکہ انہوں نے عمران خان کو ایک یہودی ایجنٹ قرار دیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے اور انہیں موقع دیا جائے گا کہ وہ ان کے خلاف عائد کردہ الزامات کو ثابت کریں۔ مولانا فضل الرحمن نے جاریہ ہفتہ کہا تھا کہ وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ عمران خان پاکستان میں یہودی لابی کیلئے کام کررہے ہیں۔ اس وقت ٹی وی پروگرام کے میزبان نے کہا تھا کہ مولانا صاب آپ ملک کے ایک مقبول سیاستداں کے بارے میں سنگین الزامات عائد کررہے ہیں جو پاکستان اور اسلام کی بات کرتے ہیں۔ مولانا نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور عمران خان پاکستان یا اسلام کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

Will take Fazlur Rehman to court for calling me Jewish agent: Imran Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں