انڈین مجاہدین کا بانی یسین بھٹکل گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-30

انڈین مجاہدین کا بانی یسین بھٹکل گرفتار

(پٹنہ)
انڈین مجاہدین کے شریک بانی یٰسین بھٹکل کا آج اس کے ساتھ اسد اختر کے ساتھ بہار میں ہند ۔ نیپال سرحد پر گرفتار کیا گیا ۔ جس پر ملک میں کئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ موتیہاری کی ایک عدالت نے بھٹکل کوتین دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر دے دیا ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس سی مشرا نے انڈین مجاہدین کے کارکنوں یٰسین بھٹکل اور اسد اللہ اختر عرف ہادی کو تین دن کے ریمانڈ پر دیا ۔ این آئی اے نے ان دونوں کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا ۔ ان دونوں کو آج رات سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا ۔ اس سے قبل بہار پولیس اور این آئی اے نے ان سے تفصیل سے پوچھ تاچھ کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر دھاوے کے بعد یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں ۔ گرفتار شدگان میں ایک نا معلوم مقام پر پوچھ تاچھ کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر دھاوے کے بعد یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں ۔ گرفتار شدگان سے ایک نا معلوم مقام پر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ ایسٹ چمپارن ضلع کے پولیس سپریٹنڈنٹ ونئے کمار نے بتایا کہ قومی تفتیش ایجنسی کو یہ اطلاع ملی تھی کہ یٰسین بھٹکل رکسول میں ایک خفیہ کمین گاہ میں چھپا ہوا ہے ۔ قومی تفتیشی ایجنسی نے موتیہاری پولیس کو اس کی اطلاع دی اور اس نے اس خفیہ اڈے کی نگرانی شروع کردی ۔ ایک مرحلہ میں مقامی پولیس نے اس پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور اس مقام سے بھٹکل اور تبریز کو گرفتار کیا ۔ دونوں گرفتار شدگان نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اہم معلومات فراہم کی ہیں ۔ تاہم پولیس نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ۔ یٰسین گزشتہ 5 برسوں سے فرار تھا اور مختلف ممالک میں گھوم رہا تھا ۔ اس دوران موتیہاری سے موصولہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھٹکل اور تبریز کو رکسول یا موتیہاری میں ایک عدالت میں پیش کیاجائے گا اس کے بعد انہیں دہلی لے جایا جائے گا ۔ مشرقی چمپارن ضلع کی پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کردئیے ہیں ۔ سلامتی دستوں کے ساتھ سینئر پولیس افسران امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے عدالت کے قریب پولیس کا کڑا پہرا لگایا گیا ہے ۔ عدالت کی طرف آنے والوں اور ان کی گاڑیوں کی سختی سے تلاشی لی جارہی ہے ۔ نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے اس کی تصدیق کردی کہ بھٹکل کو کل رات رکسول میں پکڑ لیا گیا ہے ۔ فی الحال بہار پولیس کی تحویل میں ہے ۔ اسے دہلی لانے کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ یٰسین بھٹکل جرمن بیکری کیس اور نئی دہلی میں بم دھماکوں سمیت متعدد کیسوں میں پولیس کو مطلوب ہے ۔ بودھ گیا میں حالیہ بم دھماکوں کے سلسلے میں اس کا نام آیا تھا ۔ بھٹکل پر الزام ہے کہ اس نے نیپال کی سرحد کے قریب بہار کے متھلانچل خطے میں انڈین مجاہدین کا نٹ ورک قائم کیا ۔ اس گرفتاری انٹلی جنس ایجنسیوں اور بہار پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئی ۔
(بنگلور)
انڈین مجاہدین کے شریک بانی یٰسین بھٹکل کے والد نے آج کہا کہ اگر ان کا بیٹا قانونی کارروائی کے دوران قصور وار ثابت ہوا تو اسے سزا دینی چاہیے ۔ ضرار سدی بابا نے کہا کہ ان کے خاندان کو عدالتی عمل پر بھروسہ ہے اور جن قانون کے دوران وہ قصور وار پایا گیا تو اسے سزا دینے چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ فطری اصول یہ ہے کہ کوئی بھی شخص قصور ثابت ہونے تک بے قصور رہتا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کی گرفتاری کی اطلاع پرنہیں اطمینان ہوا۔ کیوں کہ فرضی انکاونٹر میں ان کی ہلاکت کے تعلق سے اندیشے ختم ہوگئے ۔ ضرار سدی بابا نے میڈیا کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا اطمینان ہے کہ سچائی سامنے آئے گی اور ہمارے ایسے اندیشے ختم ہوگئے کہ فرضی انکاؤنٹر میں اسے ہلاک کیا جائے گا ۔ ضرار سدی بابا نے جو اترکنڈ ضلع بھٹکل میں رہتے ہیں ادعا کیا کہ میڈیا میں ان کے بیٹے کے تعلق سے کافی جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے ۔
دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں واقع ایک تنگ گلی میں ایک چھوٹا سا مکان جو یٰسین بھٹکل کی بیوی کا گھر ہے آج ہند نیپال سرحد پر اس کی گرفتاری کے بعد توجہ کا مرکز بنا رہا۔

Yasin Bhatkal, founder of Indian Mujahideen, arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں