سرکاری ملازمین کے گرانی الاؤنس میں 10 فیصد اضافہ متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-05

سرکاری ملازمین کے گرانی الاؤنس میں 10 فیصد اضافہ متوقع

Govt likely to announce 10pc DA hike
حکومت توقع ہے کہ آئندہ ماہ موجودہ گرانی الاؤنس کی شرح 80فیصد سے بڑھاکر 90 فیصد کردینے کا اعلان کرے گی۔ اس سے 50 لاکھ مرکزی سرکاری ملازمین اور 30لاکھ وظیفہ یابوں کو فائدہ ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ابتدائی جائزہ میں بتایا گیا ہے کہ گرانی الاونس کو اس سال یکم جولائی سے 10 یا 11فیصد کے درمیان اضافہ کیا جائے گا۔ درست شرح کا اعلان صرف اس وقت ہوگا جب آل انڈیا صارفین شرح نرخنامے برائے صنعتی ورکرس پر نظر ثانی کی جائے گی۔ یہ نرخنامہ30اگست کو جاری کیا جائے گا۔ کنفیڈریشن سنٹرل گورنمنٹ ایمپلائزکے سکریٹری جنرل کے کے این کٹی نے کہا کہ یہ گرانی الاؤنس تقریباً 10فیصد تک ہوگا جس کا ستمبر میں اعلان کیا جائے گا۔

Expected Dearness Allowance from July 2013 – Govt likely to announce 10% DA hike next month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں