مسلمانوں کو برطانوی وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-09

مسلمانوں کو برطانوی وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد

David Cameron wishes Muslims around the world Eid Mubarak
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید رمضان کی پرجوش مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں مسٹر کیمرون نے کہا کہ گرمیوں کے دنوں میں ایک ماہ تک روزے رکھنے ، عبادت کرنے اور بہت ساری خواہشات کو کنارے رکھنے کے بعد عید منانے والے برطانوی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو وہ پرجوش مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔
کل 7/اگست کو برطانوی وزیراعظم نے مانچسٹر کی جامع مسجد کا دورہ کیا۔ اس وقت برطانوی مسلمان عید کی تیاریوں میں لگے ہوئے تھے۔ مسٹر کیمرون نے مسجد کی کمیٹی کے اعلیٰ اراکین کے علاوہ مقامی مسلمانوں سے ملاقات کر کے انہیں عید کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سے زیادہ معاملات پر ان کے خیالات سنے اور درپیش آزمائشوں اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈرم بجانے والے لی رگبی کی المناک وفات پر مسلمانوں کی طرف سے خاطرخواہ مثبت ردعمل کا نوٹس بھی لیا۔ وزیرخارجہ ولیم ہیگ اور کمیونیٹی وزیر بیرونیس وارثی نے بھی برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے کہا کہ عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں بےانتہا خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ مسلمانوں نے افطار میں ہمسایوں کو شریک کر کے اور حاجت مندوں کی زکوٰۃ کے ذریعے مدد کر کے زائد از ایک پہلو سے اسلام کے حقیقی جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔

Eid 2013: David Cameron wishes Muslims around the world Eid Mubarak

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں