چین میں نیوزی لینڈ کی دودھ مصنوعات پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-09

چین میں نیوزی لینڈ کی دودھ مصنوعات پر پابندی

China blocks New Zealand milk powder
ممکنہ طور پر انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک بیکٹیریا کی موجودگی پر نیوزی لینڈ سے خشک دودھ کی درآمد پر چین اور روس نے پابندی عائد کر دی ہےتین ماہ پہلے کی ان برآمدات میں نقص کے تعلق سے کمپنی کو یہ بات معلوم ہوئی کہ چھوٹے بچوں کے دودھ اور کھیلوں کے مشروبات کے فارمولے میں جو وھے نامی پروٹین [whey protein] استعمال ہوتی ہے وہ بوٹلزم [botulism] کا باعث بن سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے متعلقہ کمپنی کی طرف سے کسی بھی ردعمل میں اس تاخیر کو حیرت انگیز قرار دیا ہے۔ دوسری طرف کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروٹین کی یہ کھیپ مئی 2012 میں تیاری کے بعد دنیا بھر میں موجود صارفین کو ارسال کی گئی تھی تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ یہ کھیپ آسٹریلیا ، چین ، ملائشیا ، ویت نام ، تھائی لینڈ اور سعودی عرب میں بھیجی گئی تھی۔ کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ اس کھیپ کے تین بیج ایسے تھے جن میں یہ زہریلا بیکٹیریا کلوسٹریڈم بوٹولینم [Clostridium botulinum] موجود تھا۔ یہ بیکٹیریا بولٹزم کا باعث بن سکتا ہے۔ جس کی ابتدائی علامات میں متلی ، قئے ، اسہال اور فالج شامل ہیں اور علاج میں تاخیر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ چین اور روس نے بہرحال نیوزی لینڈ کی ڈیری مصنوعات کی درآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اطلاع نیوزی لینڈ کے سرکاری حکام نے دی ہے۔

China bans New Zealand milk powder in botulism scare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں