اترپردیش کے مظفر نگر اور علی گڑھ میں فرقہ وارانہ کشیدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-30

اترپردیش کے مظفر نگر اور علی گڑھ میں فرقہ وارانہ کشیدگی

اترپردیش میں معمولی جھگڑے کے بعد فرقہ وارانہ تناؤمنظر نگر اور علی گڑھ دونوں دونوں میں برقرار ہے۔ مظفر نگر کے کوال نگر موضع میں نامعلوم افراد نے ایک مذہبی مقام پر نقصان پہنچایا۔ اس علاقہ میں نیم فوجی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ اس علاقہ میں سنگباری کے واقعات بھی پیش آئے۔ ریاپڈایکشن فورس کو بھی تعینات کیاگیا ہے ۔ منگل کو دوموٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے بعد جھگڑے میں3افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد کشیدگی پائی جارہی ہے۔ ایک احتجاجی ہجوم نے دہلی۔یمونتری قومی شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کیا۔ پولیس نے بتایاکہ شاملی ضلع کھنڈلہ میں چند نامعلوم افراد نے مرتضیٰ حسین، عمران ندوی اور تحسین احمد ک وجن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے ، زدوکوب کیا اور ان کی گاڑیوں چھین لیں۔ ان کا تعلق بہار سے بتایاجاتاہے ، انہیں مقامی اسپتال منتقل کیاگیاہے۔ اس واقعہ پر مقامی نے احتجاج کی۔ اسی دوران علی گڑھ کے بنیاد پارا میں اس وقت تناؤ پھیل گیا جب ایک چھوٹے جھگڑے کے بعد کل رات سنگباری اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولی سنے بتایاکہ3موٹر سائیکلو سوار نوجوان ایک مندر کے باہر ڈی جے بجائے جانے پر معترض ہوئے۔ اس پر جھگڑے کے بعد دونوں گروپوں نے سنگباری کی اور فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ پولیس نے بتایاکہ 3موٹر سائیکل سوار نوجوان ایک مندر کے باہر ڈی جے بجائے جائے پر معترض ہوئے۔ اس پر جھگڑے کے بعد دونوں گروپوں نے سنگباری کی اور فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ اس واقعہ میں3بچے زخمی ہوئے۔ احتیاط کے طورپر پولیس دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

Communal riots in Muzaffarnagar district of Uttar Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں