سال 2011 نوبل امن ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین حقوق کی کارکن توکل کرمان (Tawakkol Karman) ، بتاریخ 6/ستمبر کو ہیگ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں 16 سالہ ملالہ کو یہ ایوارڈ دیں گی۔
کڈس رائٹس تنظیم کے مطابق ملالہ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پوری دنیا کی لڑکیوں میں تعلیم کا معیار بہتر کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ یہ تنظیم بہادر اور باصلاحیت بچوں کو اطفال کے حقوق سے متعلق کام کرنے کے لیے ایوارڈ دیتی ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کرنے کی وجہ سے ملالہ کو گذشتہ برس اسکول بس سے جاتے وقت طالبان کے مسلح اراکین نے گولی مار دی تھی۔ علاج کے لیے ملالہ کو برطانیہ بھیجا گیا لیکن یہ حملہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مواقع بڑھانے کی ایک مہم ثابت ہوا۔ ملالہ بڑی بہادری کے ساتھ اپنے زخموں کی تکلیف سے ابھری تھیں اور انہیں نوبل امن ایوارڈ 2013 کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔
Children's Peace Prize for Malala by Dutch-based Kids Rights Foundation
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں