تمام نیویارک مساجد دہشت گردانہ تنظیمیں - پولیس کا قابل مذمت بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-29

تمام نیویارک مساجد دہشت گردانہ تنظیمیں - پولیس کا قابل مذمت بیان

NYPD-labels-mosques-terrorist-organizations
نیویارک کے پولیس ڈپارٹمنٹ نے خفیہ طریقہ سے تمام مساجد کو "دہشت گردانہ تنظیمیں" قرار دیا ہے۔ بغیر کسی جرم کے ، پولیس عہدیداران کو امام صاحبان کے خطابات اور بیانات کو ریکارڈ کرنے کا پورا اختیار دے دیا گیا ہے۔
11/ستمبر کے حملوں کے بعد سے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے مساجد میں دہشت گردی سے متعلق تحقیقات (ٹی ای آئی) کے لیے درجن بھر ادارے کھولے ہیں۔ ٹی۔ای۔آئی پولیس کا ایک ہتھیار ہے۔ جس طرح پولیس نے تمام مساجد کو دہشت گردانہ تنظیمیں قرار دیا ہے ، اس کے تحت جو بھی نماز کی ادائیگی اور عبادت کے لیے آئے گا تو وہ جاسوسی کے گھیرے میں رہے گا اور اس کی تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔
11/ستمبر کے بعد سے آج بھی ان مساجد اور مصلیوں کی جاسوسی کی جا رہی ہے حالانکہ آج تک پولیس ڈپارٹمنٹ نے کسی بھی مسجد یا اسلامی ادارہ کے خلاف تعزیری چارجس عائد نہیں کیے ہیں۔ اس سلسلے میں جب نیویارک پولیس محکمہ سے سوال کیا گیا تو اس نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔

New York police department designates mosques as terrorism organizations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں