اسلام پر مکمل عمل کرنے سے مسلم دنیا مزید بہتر ہوگی - ذاکر نائک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-22

اسلام پر مکمل عمل کرنے سے مسلم دنیا مزید بہتر ہوگی - ذاکر نائک

Zakir Naik convention in UAE
مشہور مبلغ اسلام اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نے کہاکہ اگر ہم تمام مسلمان قرآن مجید اور رسول اکرمؐ کی حیات طیبہ پر مکمل عمل کرنے والے بن جائیں تو موجودہ مسلم دنیا میں کافی تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ دبئی کے محکمہ سیاحت و تجارت نے المطلقہ رمضان فورم کے ساتھ "قرآن موجودہ سائنس" کے عنوان پر اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ ذاکر نائک نے کہاکہ جب کوئی شخص میرے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہوتا ہے تو مجھے کافی خوشی ہوتی ہے جسے میں بیان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مختلف مقدس کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسلام کی حقانیت کو ثبات کیا۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے زبیل ہال میں منعقدہ اس پروگرام میں 5000 سے زیادہ افراد نے شرکت کی تھی جس میں غیر مسلموں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ یہ وسیع تر ہال بھی اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا کیونکہ پروگرام کی شروعات کے ساتھ ہی بیٹھنے کیلئے نشستیں باقی نہیں رہیں تھیں۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ دبئی کے حکمران سمو الشیخ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک عام آدمی کی حیثیت سے اس پروگرام میں شرکت کی تھی۔ شیخ محمد کو تنہا آتا ہوا دیکھ کر پروگرام کے منتظمین حیرت زدہ رہ گئے۔ وہ بہت ہی پرسکون اندازمیں پروگرام میں کوئی خلل کئے بغیر چوتھی لائن میں عام آدمی کی طرح بیٹھ گئے تھے۔ انہوں نے ذاکر نائک کے خطاب کو بڑی غور سے سنا اور پھر کچھ وقت کے بعد ہال سے باہر چلے گئے۔ شیخ محمد نے اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں سے بھی بات چیت کی۔ جب اس جانب منتظمین نے ذاکر نائک کو واقف کرایا تھا تو وہ تعجب خیز انداز میں بولے کہ یہ اُن کیلئے اعزاز ہے۔ اس سے شیخ محمد کی سادگی کا اظہار ہوتا ہے۔ اس پروگرام کے دوران 3افراد مشرف نہ اسلام بھی ہوئے۔ ایک روسی شخص میخائل نے کہاکہ میں روسی زبان میں اسلام کا مطالعہ کرنے کے ساتھ یوٹیوب پر ذاکر نائک کے ویڈیوز بھی دیکھ چکا ہوں اور نائک سے میں بہت پہلے سے ہی کافی متاثر تھا۔ اس پروگرام کے ذریعہ اب میں اسلام قبول کرچکا ہوں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں