according to trip advisor 2013 travelers choice attraction award the third position has been given to Taj Mahal in Agra, India
ساری دنیا سے آنے والے سیاحوں نے تاج محل کو عالمی سطح کی 3سرفہرست یادگاروں میں شامل کیاہے۔ اس بات کا اظہار ایک رکردہ سفری ویب سائٹ کے اعلان میں کیاگیا۔ ٹرپ اڈوائزرس 2013 ٹراویلرس چوائس اٹریکشن ایوارڈس میں بتایا گیا ہے کہ تاج محل کو سرکردہ 25اہم یادگار عمارتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں پیرو کا مچو یچو اور کمبوڈیا کا انگکور واٹ ہے۔ ٹراویلرس چوائس اٹریکشن ایوارڈس کے انعام یافتگان کا فیصلہ پرکشش مقامات کے سفری جائزہ کے معیار اور ان کی مقدار کے بیان میں کیاگیا۔ تاج محل کو دنیا کے سات نئے عجائبات میں شامل کیا گیا ہے جو اپنے فن تعمیر اور جمالیاتی حسن کی وجہہ سے شہرت رکھتا ہے۔ مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے ممتازمحل کی یاد میں تاج محل تعمیر کروایا جو شمالی ہندوستان کے شہر آگرہ میں سفید سنگ مرمر کے مقبرہ کے طورپر تعمیر کیا گیا۔ عمارت دیرپا محبت کی ایک نشانی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں