پرتھوی مزائلز کی جگہ لینے زیادہ باصلاحیت پرہار مزائلز کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-01

پرتھوی مزائلز کی جگہ لینے زیادہ باصلاحیت پرہار مزائلز کی تیاری

بالکل درست حملہ کرنے کی اپنی صلاحیت میں اضافہ کے مقصد سے ہندوستان اپنے 150کیلو میٹر رینج کے پرتھوی بین البراعظمی میزائلس کی جگہ نئے تیار شدہ تیز رفتار ردعمل ظاہر کرنے والے پرہار میزائلس کو تعینات کرنے پر غور کررہا ہے۔ ڈی آر ڈی او کے سربراہ اویناش چندر نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم 150کیلو میٹر رینج کے پرتھوی میزائلس سے حکمت عملی کی بنیاد پر دستبرداری اختیار کرنے اور ان کی جگہ پرہار میزائلس تعینات کرنے پر غور کررہے ہیں جو زیادہ باصلاحیت ہیں اور زیادہ درست نشانہ لگاسکتے ہیں۔ پرتھوی میزائلس کو ہٹالیا جائے گا اور انہیں زیادہ حلقہ عمل کیلئے تیار کرنے کے مقصد سے بہتر بنایا جائے گا۔ ڈی آر ڈی او کے سربراہ نے کہاکہ بین البراعظمی میزائلس کوہٹادینے کے بعد ایک خلاء پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ 100تا150کیلو میٹر حملہ کرنے کی صلاحیت کے حامل میزائلس موجود نہیں ہوں گے۔ پرہار میزائل اس خلیج کو پر کرنے تعینات کیا جائے گا۔ 150 کیلو میٹر دائرہ کار کا پرہار واحد مرحلہ کا میزائل ہے او رٹھوس ایندھن کے ذریعہ پروازکرتا ہے۔

Prithvi missiles to be replaced by more-capable Prahar: DRDO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں