Jaipal Reddy assures Central support for CSIR, IIIM in J&K
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جئے پال ریڈی نے جموں و کشمیر کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے آج ریاست میں سی ایس آئی آر۔ آئی آئی ایم کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے دوبایو ٹیکنالوجیکل پارک کیلئے مرکز کے تعاون کا اعلان کیا۔ انہوں نے عطریات اور خوشبویات کی تیاری کیلئے عالمی معیار کے مرکز، جدید ترین لیدر سینٹر، سائنس میوزیم اکیڈیمی آف سائنٹفک ریسرچ کیلئے تعاون کا اعلان کیا۔ ریڈی یہاں سی ایس آئی آر۔ آئی آئی ایم کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سائنسی تحقیق میں وزیراعلیٰ عمر عبداﷲ کی دلچسپی کیلئے ان کی تعریف کی اور کہاکہ مرکز ان کی اس کوشش میں ہر ممکن تعاون دینے کیلئے تیار ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں