نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
بٹلہ ہاوز انکاونٹر کیس (2008) میں خاطی قرار دئیے گئے شہزاد احمد کو آج عدالت نے سزائے عمر قید سنائی ہے اور 95ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ شہزاد نے فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک سینئر پولیس عہدیدار ایم سی شرما کو گولی مارکر ہلاک اور دیگر 2ارکان پولیس عملہ کو زخمی کردیا تھا۔ شہزاد، انڈین مجاہدین کا مشتبہ دہشت گرد ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج راجندر کمار شاستری جنہوں نے کل فیصلہ محفوظ رکھا تھا، آج فیصلہ صادر کرتے ہوئے خاطی پر 95 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے کہاکہ جرمانہ کی اس رقم میں سے 40 ہزارروپئے شرما کے خاندان کو اور20 ہزار روپئے زخمی کانسٹبل بلونت سنگھ کو دئیے جائیں گے۔ عدالت نے کل استغاثہ اور وکیل صفائی کے مباحث کی سماعت کے بعد فیصلہ آج کیلئے محفوظ رکھا تھا۔ استغاثہ نے شہزاد کو سزائے موت دینے کی مانگ کی تھی جبکہ وکیل صفائی نے عدالت سے رحمدلانہ موقف اختیار کرنے اور حاطی کو اپنی اصلاح کا موقع دینے کی التجا کی تھی۔ دہلی پولیس نے استدلال پیش کیا تھا کہ خاطی کو اس بینیاد پر سزائے موت دی جائے کہ اس نے ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس عہدیداروں میں سے ایک کو ہلاک اور دیگر 2کو زحمی کردیاتھا۔ وہ (خاطی) دیگر گھناؤنے جرائم میں بھی ملوث تھا۔ جن میں 13 ستمبر 2008 ء کو دہلی میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے شامل ہیں۔ ان دھماکوں میں26افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے تھے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ستویندر کور نے اپنی بحث میں کہاکہ شہزاد کے سدھرنے کی کوئی امید نہیں ہے اور اس کا کیس دیویندر پال بھلر و نیزاجمل قصاب کیس کے مماثل ہے، جنہیں سزائے موت سنائی گئی تھی اور سپریم کورٹ نے اس سزاکو حق بجانب قرار دیاتھا۔ دوسری جانب شہزاد کے وکیل ستیش ٹمٹا نے اپنی بحث میں کہا تھا کہ سزائے ومت صرف شاذونادر مقدمات میں دی جاتی ہے اور زیر نظر کیس اس زمرہ میں نہیں آتا۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں