تلنگانہ کے بعد گورکھا لینڈ اور ودربھا کی تشکیل کا پرزور مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-31

تلنگانہ کے بعد گورکھا لینڈ اور ودربھا کی تشکیل کا پرزور مطالبہ

دارجلنگ/ناگپور۔
(پی ٹی آئی)
اب جبکہ یوپی اے حکومت کی جانب سے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے مطالبہ کو قبول کرلئے جانے کا امکان ہے گورکھا لینڈ اور مہارشٹرا ریاست سے "علیحدہ ودربھا" کی تشکیل کیلئے بھی مطالبہ شروع کردیا گیا ہے اور اس میں شدت پیدا ہورہی ہے۔ گورکھا لینڈ میں احتجاج شروع ہوگیا ہے ایک شخص نے خودسوزی کی کوشش کی۔ گورکھاعلاقائی انتظامیہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بیمل گورنگ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وردبھا ریاست کیلئے بھی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ بی جے پی کے سابق ایم پی بنواری لال پروہیت جنہوں نے اس مقصد کیلئے ایک سیاسی جماعت تشکیل دی ہے ’پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی نے اس تعلق سے قرارداد منظور کرلی ہے۔ یہ قرداد بھونیشور میں سال 1992ء میں منعقدہ عاملہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کی گئی قراداد منظور کرکے علیحدہ ودربھا کی تائید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب بی جے پی کی کو چاہئے کہ اس سلسلہ میں پیشرفت کرے اور حلیف شراکت دار شیوسینا کو علیحدہ ودربھا کے مطالبہ کی تائیدکیلئے ترغیب دے۔ علیحدہ ودربھا کا مطالبہ کئی مرتبہ مناسب مواقع پر پیش کیا گیا۔ کانگریس کے ایم پی ولاس متموار نے یہ بات بتائی جن کا تعلق ناگپور سے ہے۔ موافق ودربھا قائدین کے ایک گروپ نے جن میں سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس پرابیر چکرابورتی، سابق ایم ایل اے وامن راؤ چٹاپ شامل ہیں،5 اگست کو جنتر منتر نئی دہلی میں بیٹھے رہو احتجاج کریں گے ان کے ساتھ دیپک نیلوار، احمدکدار(موافق ودربھا گروپ) اور شٹکری سنگھٹن کے رام نیولے بھی احتجاج میں شامل رہیں گے۔ چکربورتی نے یہ بات بتائی۔ کانگریس کے قائدین اور سابق مرکزی وزراء این کے پی سالوے اور وسنت ساتھے (دونوں کا ودربھا سے تعلق) نے چند برس قبل یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور شہر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال میں حصہ لیاتھا۔ اس وقت کے مرکزی وزیر لیبر پی اے سنگما نے علیحدہ ودربھا کی تشکیل کا عندیہ دیا تھا لیکن اس کے بعد کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ایک سینئر قائد نے نام کا انکشاف نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی۔ راجیوگاندھی نے سنگما کو مشن پر روانہ کیا تھا تاکہ وہ علیحدہ ودربھا کی تشکیل سے متعلق امور کا جائزہ لیں۔ 2سال قبل کل جماعتی بند منایا گیا اور علیحدہ ودربھا کامطالبہ کیا گیا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ شہر کی ایک مشہور غیر سرکاری تنظیم ودربھا اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل( وی ای ڈی) ودربھا ریاست کی تشکیل کا پرزور مطالبہ کیاہے۔ گذشتہ 50 برسوں کے دوران حکومت مہاراشٹرا ودربھا علاقہ کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور اب علاقائی عدم توازن کو دورکرنے کی ضررت ہے۔ وی ای ڈی کے صدرنشین دیویندرا پاریکھر نے یہ بات بتائی۔ علاقہ کا سب سے بڑا شہر ناگپور سنگترہ اور کپاس کی پیداوار کیلئے مشہور ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں